ضلع نظام آباد کے مختلف ولیج و منڈلس نوجوانوں کی مجلس میں شمولیت،

نظام آباد میں مجلس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ،
ضلع کے مختلف ولیج و منڈلس نوجوانوں کی مجلس میں شمولیت،
ضلع صدر محمد فیاض الدین و ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے پارٹی آفس میں کھنڈوا پہناکر کیا استقبال،
نظام آباد، 20/اگست (اردو لیکس) آج ضلع نظام آباد کے کئی منڈلس و ولیجیس کے سینکڑوں نوجوانوں نے ضلع جوائنٹ سیکرٹری مرزا امتیاز بیگ کے ہمراہ نظام آباد مجلس دفتر واقع احمد پورہ کالونی پہنچ کر مجلس میں شمولیت اختیار کرلی
، اس موقع پر ضلع صدر محمد فیاض الدین و ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے ان مختلف نوجوانوں کا مجلس اتحادلمسلمین میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور پارٹی کھنڈوا پہناکر نوجوانوں کا مجلس میں استقبال کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ مجلس اتحادلمسلمین نظام آباد ضلع و ٹاون قائدین کی زمینی سطح پر عوامی و فلاحی قدمات کے اعتراف میں ضلع بھر میں مجلس کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے
، مجلس اور پارٹی قائدین کی عوامی فلاحی خدمات سے متاثر ہو کر کئی افراد و نوجوان مجلس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، اس شمولیتی تقریب کے موقع پر ٹاون جوائنٹ سیکرٹری و سینئر کارپوریٹر اعجاز حسین، ضلع ایگزیکٹو ممبر سید شوکت علی، خلیل احمد اور امر فاروق موجود تھے،