جنرل نیوز

جامعہ نظامیہ کے جواں سال عالم دین مولانا حافظ غلام احمد افروز صاحب نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد ۔إنا لله وإنا إليه راجعون

مسند درس نظامی کا عظیم خسارہ! جامعہ نظامیہ کے جواں سال عالم دین مولانا حافظ غلام احمد افروز صاحب نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ فرزند محترم شفیق احمد صاحب ساکن مصطفی نگر کا مختصر سی علالت کے بعد بعمر 34 سال انتقال ہوا۔

 

 

نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ نظامیہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینی مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔مرحوم حضرت مولانا غلام احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ سابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ کے نبیرہ اور مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد صاحب امیر جامعہ نظامیہ کے حقیقی بھتیجہ تھے۔ مرحوم درس نظامی کے ماہر استاذ تھے اور علوم اسلامیہ بالخصوص فقہ و اصول فقہ میں ید طولی رکھتے تھے۔ جامعہ نظامیہ میں طلبہ و اساتذہ کے درمیان یکساں مقبول تھے اور خوش مزاج و ملنسار طبیعت کے حامل تھے۔

 

مولانا کا سانحہ ارتحال دینی و علمی حلقوں کا ناقابل تلافی نقصان اور مسند درس نظامی کا عظیم خسارہ ہے۔لواحقین میں والدین ٬ اہلیہ اور ہمشیرہ کے علاوہ مولانا حافظ وہاج احمد صاحب منتظم مکہ مسجد شامل ہیں۔

تفصیلات کیلئے 8977874383 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button