نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی

جلسے و جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات و راستوں پر بنیادی اقدامات کئے جائیں،
نظام آباد مجلس قائدین کی میونسپل کمشنر سے ملاقات و تحریری نمائندگی کے ذریعے مطالبہ،
نظام آباد، 20/اگست (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے آج مونسپل کمشنر دلیپ کمار سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے انھیں ایک تحریری نمائندگی پیش کی
، مجلس قائدین نے مونسپل کمشنر دلیپ کمار کو بتایا کہ عنقریب عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں و مقامات پر منعقد ہونے والے جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور عظیم الشان و فقیدالمثال جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقامات و راستوں مسجد چشتیہ ہاشمی کالونی، مالاپلی، بودھن روڈ ،مستعید پورہ، احمد پورہ کالونی، محمدیہ کالونی، قلعہ روڈ، احمدی بازار سے نہروپارک پر سڑکوں کو مسطح کرنے اسٹون ڈسٹ پاوڈر، سی سی پچیس، صاف صفائی کے نظم کو موثر و بہتر بنانے مونسپل کارپوریشن نظام آباد کی جانب سے اقدامات کئے جائیں،
مجلس قائدین کی نمائندگی پر میونسپل کمشنر دلیپ کمار نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں و مقامات پر منعقد ہونے والے جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور جلوس کے گزرنے والے راستوں پر صاف صفائی کے نظم و سڑکوں پر اسٹون ڈسٹ اور دیگر اقدامات و بنیادی سہولیات کی فراہمی کو میونسپل کارپوریشن نظام آباد کی جانب سے یقینی بنانے کا تیقن دیا ہے،
اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،شریک معتمد ٹاون مجلس اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس عبدالعلی، محمد ریاض، محمد عبدالغفور مقیم، محمد مستحسین، عبدالسلیم، سید رفیع الدین، خلیل احمد، ایاز احمد، ارشد پاشاہ ،عزیز راہی، امر فاروق موجود تھے،