جرائم و حادثات

حیدرآباد میں سب رجسٹرار رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد: اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے ونستھلی پورم سب رجسٹریشن آفس پر چھاپہ مارا۔ اس دوران سب رجسٹرار راجیش کو 70 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جائیداد کے رجسٹریشن کے

 

معاملے میں سب رجسٹرار راجیش نے ایک شخص سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔ آج جب وہ 70 ہزار روپے وصول کر رہا تھا تو اے سی بی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

 

راجیش کے ساتھ ایک ڈاکیومنٹ رائٹر رمیش کو بھی حکام نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button