تلنگانہ

حیدرآباد کی طوفانی بارش میں شہر کے بعض مقامات پر کاریں اور موٹر گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 29 اپریل ( اردولیکس) حیدرآباد میں آج  طوفانی بارش ہوئی جس میں شہر کے کئی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکیں تالاب میں تبدیل ہوگئی۔سڑکوں پر پارک کی ہوئی کاریں اور موٹر گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ کئی مقامات پر کاریں اور گاڑیاں پانی میں تیرتی ہوئی مظر آئیں۔

صبح 5 بجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو 8 بجے تک جاری رہا ۔ جس کے باعث بارش کا پانی سڑکوں پر ہر طرف جمع ہوگیا ۔ موسلادھار بارش کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں مزید 3 گھنٹے تک تیز بارش کی وارننگ جاری کی حیدرآباد کے علاقے بشیر باغ میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوا۔ جس کی وجہ سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ حمایت نگر گلی  14 نمبر  اسٹریٹ زیر آب آگئی ۔

قطب اللہ پور کے آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ بوڈاپل، پیرزادی گوڈا کے علاقے سکندرآباد اور کنٹونمنٹ کے اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے۔ چندا نگر، میاں پور، مادہا پور اور گچی باولی ، نامپلی ، عابڈس، کوٹھی ، چادر گھاٹ، ملک پیٹ، سعیدآباد، کنچن باغ، چندرائن گٹہ، چارمینار، فلک نما اور پرانے شہر کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button