ایجوکیشن

ایم ایس ٹیچر ٹریننگ اکیڈیمی کے پری پرائمری ٹیچر ٹریننگ پروگرام میں داخلے کی تاریخ میں توسیع ، خواتین کے لیے سنہری موقع

حیدرآباد، 26 اگسٹ 2025:ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے تحت قائم ایم ایس ٹیچر ٹرینینگ اکیڈیمی نے اپنے مقبول ترین پری پرائمری ٹیچر ٹرینینگ پروگرام Pre-Primary Teacher Training Program میں داخلے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ اب دلچسپی رکھنے والی خواتین 31 اگسٹ 2025 تک اس پروگرام میں رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔

 

یہ پروگرام ان خواتین کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے جو تدریس کے میدان میں قدم رکھنا چاہتی ہیں اور معیاری تربیت کے ذریعے ایک باوقار پیشہ اپنانا چاہتی ہیں۔ یہ 9 ماہ کا کورس ہے جس میں ہفتے میں دو آن لائن کلاسز اور ہر ماہ دو تا تین آف لائن ورکشاپس شامل ہیں۔ کورس مکمل ہونے پر شرکاء کو دو قومی سطح کے ڈپلوما دیے جائیں گے:

 

1. ڈپلوما ان پری پرائمری ایجوکیشن جو جواہر لال نہرو یوتھ سنٹر کاونسل آف ایجوکیشن اینڈ ٹرینینگ

Jawaharlal Nehru National Youth Centre Council of Education and Training (JNNYCCET) سے تصدیق شدہ ہے۔

 

2. ڈپلوما ان چائلڈ ایجوکیشن اینڈ سائیکالوجی جو

آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف ایرلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن

All India Institute Of Early Childhood Care & Education (AIIECCE)سے تصدیق شدہ ہے۔

 

 

ایم ایس ٹیچر ٹرینینگ اکیڈیمی کےپری پرائمری ٹیچر ٹرینینگ پروگرام میں داخلے کے لیے کم از کم قابلیت انٹرمیڈیٹ ہے۔ پروگرام میں شرکاء کو تدریسی نظریات، بچوں کی نفسیات، مضموناتی تربیت (انگریزی، ریاضی، ماحولیات، نصاب سازی، اسباق کی منصوبہ بندی، کلاس روم مینجمنٹ اور گیم ایفیکیشن جیسے جدید تدریسی طریقے سکھائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی اخلاقی ذمہ داریوں اور پروفیشنل ڈیولپمنٹ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

 

ایم ایس ٹیچر ٹرینینگ اکیڈیمی نے حال ہی میں اپنی پہلی کانووکیشن تقریب منعقد کی، جس میں 107 خواتین کو حکومتِ ہند سے منظور شدہ ڈپلوما اسناد عطا کی گئیں۔مزید معلومات اور داخلے کے لیے فون نمبر7680897022 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button