مبارکباد

ڈاکٹر مقبول حسین کو عثمانیہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری 

ڈاکٹر مقبول حسین کو عثمانیہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری

 

نظام آباد 23/ اگست(محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) جنا ب ڈاکٹر مقبول حسین ولداحمد حسین صاحب مرحوم نائب تحصیلدار آرمور کو ان کے تحقیقی مقالہ” حیدرآباد کی خاتون شعراء آزادی کے بعد "زیر نگرانی ڈاکٹر رضوانہ بیگم پروفیسر اردو پریا درشنی ڈگری کالج ‌نامپلی حیدرآباد مکمل کرنے پر 19 اگست کو منعقدہ عثمانیہ یونیورسٹی کے ( 84) ویں کانوکیشن ٹیگور آڈیٹوریم میں مہمان خصوصی ڈاکٹر وی نارائنن چیرمین اسرو نے جیشنو دیو ورما تلنگانہ گورنر و چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی اور پروفیسر روی کمار وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی کی موجودگی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا . ڈاکٹر مقبول حسین بحیثت اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول ستیش نگر نظام آباد میں اپنی خدمات بحسن و خوبی انجام دے رہے ہیں

 

.قبل ازیں ڈاکٹر مقبول حسین کاماریڈی اور بودھن کے سرکاری مدارس میں اپنی خدمات انجام دی ہیں. علاوہ ازیں ڈاکٹر مقبول حسین گزشتہ ( 12) سال سے اسٹیٹ ریسورس پرسن کی حیثیت سے برسرخدمت اساتذہ اکرام کو تربیت دینے کے علاوہ جماعت نہم اردو درسی کتب کی ترتیب میں حصہ لیا . ڈاکٹر مقبول حسین کی بہترین تدریسی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے متحدہ ضلع ‌نظام آباد میں کاما ریڈی انتظامیہ کی جانب سے بیسٹ ٹیچر کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا. Scert کی جانب سے بھی توصیف نامہ عطا کیا گیا تھا ۔

 

حال ہی میں تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی کی جانب سے بھی ڈاکٹر مقبول حسین کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ موصوف نے اپنی ابتدائی اورہائی اسکولی تعلیم آرمور میں مکمل کیا۔ بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ جونیئر کالج فار بوائز نظام آباد سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی سے بی اے۔ ایم اے اردو مکمل کیا۔

 

ڈاکٹر مقبول حسین کو ڈاکٹریٹ اور تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نواز جانے پر بھائی الطاف حسین ۔محمود حسین افراد خاندان،۔عزیز و اقارب ۔دوست احباب ۔محمد فضل اللہ خان صدر مدرس اپر پرائمری اسکول ستیش نگر ۔اسٹاف، نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہاں اس کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ ڈاکٹر مقبول حسین ضلع نظام آباد کے ارمور سے پہلے فرد ہیں جنہوں نے اُردو سے پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button