نیشنل

ایک ہی خاندان کے 11 افراد خوفناک حادثہ میں ہلاک _ شادی سے واپس ہونے کے دوران حادثہ

نئی دہلی _ 4 مئی ( اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ کے بلود ضلع میں دھمتری-کانکر قومی شاہراہ-30 پر ایک تیز رفتار ٹرک اور ایک بولیرو کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا ۔ حادثہ میں شادی کی بارات سے واپس لوٹنے والی بولیرو میں سوار 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک شدید زخمی چھ ماہ کی بچی کو علاج کے لیے رائے پور بھیجا گیا، لیکن معصوم کی بھی راستے میں ہی موت ہو گئی۔ حادثہ چہارشنبہ کی رات 10.30 بجے بلود ضلع کے جگترا سے تین کلومیٹر پہلے پیش آیا۔ بولیرو میں 11 افراد سوار تھے۔ مرنے والوں میں چار مرد، پانچ خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ متوفی دھمتری ضلع کے سورم بھٹگاؤں کا رہنے والا ہے۔ اس واقعہ کے بعد شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔

پرور پولس اسٹیشن کے انچارج ارون کمار ساہو نے بتایا کہ چہارشنبہ کے روز 11 لوگ بولیرو میں سورم-بھٹگاؤں سے شادی میں مارکاٹولا گاؤں گئے تھے۔ رات کو وہاں سے گھر لوٹ رہے تھے کہ  دھمتری کانکیر قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک اور ایک بولیرا میں تصادم ہوا۔ حادثے میں بولیرو میں سوار دس افراد کی المناک موت ہو گئی۔ ان میں سے 10 کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ دھمتری کے خانگی اسپتال لے جانے کے دوران  ایک لڑکی  نے دم توڑ دیا۔ اس اندوہناک حادثے کے بعد کسی کا سر اور کسی کا ہاتھ جسم سے جدا ہو گیا۔

راہگیروں کی مدد سے بولیرو گاڑی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا گیا۔ پولیس نے شدید زخمی چھ ماہ کی بچی کو علاج کے لیے رائے پور بھیجا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ سنجیوانی اور پولیس کی گاڑی کی مدد سے سبھی کی نعشوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر گرور کی آری مل میں رکھا گیا ہے۔ رات ہونے کی وجہ سے فی الحال نعشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button