مضامین
خبر پہ شوشہ“میاں بیوی کا ہوائی جھگڑا”

کے این واصف
میاں بیوی کے درمیاں تعلقات بقول کسی کے “رات کو امن اور صبح یوکرین اور روس” جیسے ہوتے ہیں۔ مگر ایک تازہ خبر کے مطابق زوجین کا ایک جھگڑا گھر سے باہر ہی نہیں بلکہ انڈیگو ایر کی ایک فلائٹ میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی تفریح کے لئے حیدرآباد آئے تھے۔واپسی کے لئے فلائٹ میں بیٹھنے کے بعد دونون میں کسی بات پر توتو میں میں شروع ہوئی۔ جب جھگڑا اپنی بلندی کو چھونے لگا تو ساتھی مسافروں اور ایر لائن عملے کی جانب سے سمجھانے کے باوجود قابو میں نہ آیا تو اسٹاف نے دونوں کو فلائٹ سے اتار دیا۔ آگے کیا ہوا اس خبر انتظار ہے۔
مگر اس خبر کو پڑھ کر کسی مزاح نگار کا جملہ یاد آیا۔ “شادی ایک ایسا بندھن ہے جس میں فریقین ایک چھت کے نیچے رہتے ہوئے ایک دوسرے کو جینے نہیں دیتے”