ضلع نارائن پیٹ ایس پی شری یوگیش گوتم کا گنیش تہوار کمیٹی کے اراکین کے ساتھ گنیش روٹ کا معائنہ

اوٹکور: 30 اگست (اردو لیکس)ضلع نارائن پیٹ ایس پی شری یوگیش گوتم آئی پی ایس نے اوٹکور منڈل مستقرمیں بھوانی مندر میں بھوانی مندر اور ونائکا مندر کا دورہ کیا اور بعد میں تہوار کمیٹی کے اراکین کے ساتھ گنیش روٹ میاپ کا معائنہ کیا۔
سب سے پہلے وویکانند چوراستہ، جامع مسجد ، اویسی چوراستہ ؛بس اسٹینڈ، دیوی نگر، کارگل چوراستہ، اوٹکور تالاب کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو گنیش مارک سڑک پر بجلی اور کیبل کے تاروں کو ہٹانے، سڑک کے دونوں طرف درختوں اور کانٹے دار جھاڑیوں کو ہٹانے اور سڑک پر پڑے گڑھوں کومٹی سے بھرتی کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوٹکور تالاب پر روشنی لگائی جائے، تالاب میں لوگوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لۓ رکچھ تدبیر اختیار کی جاۓاور تالاب کے اردگرد کی صفائی کی جائے۔ تہوار کمیٹی نے ایس پی سے کرین لگانے کو بھی کہا کیونکہ منڈل مستقر میں گنیش کی مورتیاں بڑی ہیں۔
ایس پی نے کہا کہ کلکٹر محترمہ کی مشاورت سے مناسب انتظامات کئے جائیں گے۔ ایس پی نے کہا کہ چونکہ اوٹکور منڈل مرکز میں گنیش وسرجن کاچار ستمبر کے دن ھے۔ اس لیے گنیش شوبھایاترا کے لۓ سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے، اور تمام لوگ گنیش اتسو کو خوشی سے منائیں۔
ایس پی نے کہا کہ شوبھایاترا کے دوران گنیش اتسوا کمیٹی کو منتظمین کے سامنے رہنا چاہئے اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنی چاہئے، لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی جے کی اجازت نہیں ہے، اور سب کو اس میں تعاون کرنا چاہئے۔
ایس پی کے ساتھ مکتھل سی آئی رام لال، اوٹکور ایس آئی رمیش، منڈل عہدیداران، تہوار کمیٹی کے منتظمین، اروند بھارت، سوریہ پرکاش ریڈی، وگنیشور ریڈی، انیل مہیشور ریڈی، تہوار کمیٹی کے ارکان اور دیگر نے شرکت کی۔