کریم نگر شہر میں جماعت اسلامی ہند کی شعبہ خواتین کی جانب سے "سیرت طیبہ مہم رحمت العالمین "مہم

حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم ساری دنیا والوں کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے۔آپ رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ ہیں۔یہ ہمارے ایمان کا عین تقاضہ ہے کہ آپ کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کردیں۔آپ صل اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔
آپ صل اللہ علیہ وسلم کی محبت کا تقاضہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم آپ کی تعلیمات پرعمل نہ کریں۔یہی ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے۔
جماعت اسلامی ہند کریم نگر شعبہ خواتین کی جانب سے یہ مہم شہر کی سطح پر "سیرت طیبہ مہم رحمت العالمین "منانا طئے کیا گیا ہے یہ مہم 25 /اگسٹ 2025 تا 25/سپٹمبر 2025 تک منائی جائے گی۔
جس کے ذریعہ سے امت میں شعور بیدار کرنے اور امت مسلمہ کو محمد صل اللہ علیہ وسلم کی مکمل پیروی اختیار کرنے کی طرف توجہ دلائی جائے گی۔اس کے لئے مختلف پروگرامز جیسے انفاق مہم،سیرت واسلامک ایکسپو سیرت النبی کانفرنس،ورکشاپ بعنوان قرآن اور حدیث کی روشنی میں ماں،بیوی،بیٹی اور بہن کی ذمہ داریاں اور حقوق و فرائض کو سمجھایا جاسکے۔۔
مہم کے پوسٹرز کی اجرائی آج یعنی عمل میں آئی۔اس موقع پر 1. سکریٹری حلقہ شعبہ خواتین تلنگانہ محترمہ سیدہ ساجدہ بیگم صاحبہ،2.ڈائریکٹر CIO حلقہ تلنگانہ محترمہ بشری رحمن صاحبہ، 3.ضلعی ناظمہ محترمہ حفصہ فاطمہ صاحبہ،4. GIO کی ڈسٹرکٹ آرگنائزر محترمہ سلوی تقدیس صاحبہ اور unit presidents 3 جی۔آئی۔او کی طالبات موجود تھیں۔۔۔۔