جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

حیدرآباد: چندانگر پولیس نے شہر سے بچوں کو اغوا کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے کی تفصیلات مادھاپور کے ڈی سی پی ونیت نے میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ چھوٹے بچوں کو اغوا کرکے فروخت کر رہا تھا۔

 

 

پولیس نے ان کے قبضے سے دو بچیوں اور دو بچوں کو بازیاب کرایا ہے۔ڈی سی پی نے بتایا”25 اگست کو اس گینگ نے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پر ڈیڑھ سالہ بچے کو اغوا کیا تھا۔ اسی طرح کاچی گوڑہ سے پانچ سالہ بچی، لنگم پلی سے

 

 

ایک اور بچی کو اٹھا لیا گیا۔ پچھلے سال بھی انہوں نے ایک پانچ سالہ بچے کو اغوا کیا تھا۔ یہ گروہ گھروں کے پاس نظر رکھتا ا اور جہاں بڑے لوگ موجود نہ ہوں وہاں سے بچوں کو اٹھا لے جاتا تھا۔” پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے بچے لاپتہ ہوں تو فوری طور پر مقامی پولیس سے رجوع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button