جرائم و حادثات
گنیش مورتی کے سامنے ڈانس کرنے والے نوجوان کی اچانک موت

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش وجے نگرم ضلع کے بوبادی پیٹ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا۔ چہارشنبہ کی رات گنیش وسرجن کے موقع پر (22 ) سالہ ہریش نامی نامی نوجوان نے ڈی جے کے سامنے ڈانس کیا۔ زوردار آواز کو برداشت نہ کر
سکنے کی وجہ سے وہ اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔ اس کے دوستوں نے اسے فوراً سروجن اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔ہریش نے ڈگری مکمل کی تھی اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے
حیدرآباد جانے کی تیاری میں تھا۔کئی لوگوں کا الزام ہے کہ ڈی جے پر پابندی نہ لگانے کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔