تلنگانہ
قطر ایرویز کی پرواز کی حیدرآباد میں ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد: دوحہ سے فلپائن روانہ ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز کو جمعرات کے روز شمس آباد ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر لینڈنگ کرنا پڑا۔قطر ایئر ویز کی پرواز QR-936 دوحہ سے 255 مسافروں کو لے کر فلپائن جا رہی تھی کہ دورانِ پرواز ایک
فلپائنی خاتون کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ فوری طبی امداد کے لیے طیارے کو شمس آباد میں ہنگامی طور پر اتارا گیا۔
تاہم دوبارہ ٹیک آف کی تیاری کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے اے ٹی
سی حکام کو اطلاع دی۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو اتار دیا گیا اور ماہرین نے تقریباً 6 گھنٹے تک محنت کے بعد خرابی کو دور کیا۔ جمعہ کے دن یہ پرواز فلپائن کے لیے دوبارہ روانہ ہوئی۔