نیشنل

کرناٹک کے چیف منسٹر کی گاڑی پر ٹریفک چالان

بنگلورو: ٹریفک چالان پر وہیکل مالکان کو راحت فراہم کرتے ہوئے کرناٹک حکومت نے حال ہی میں 50 فیصد ڈسکاؤنٹ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کی سرکاری کار پر بھی ٹریفک چالان درج

 

 

تھے۔ اس رعایت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے عملے نے بھی یہ جرمانے ادا کر دیے۔وزیر اعلیٰ سدارامیا کی کار پر مجموعی طور پر سات خلاف ورزیاں درج تھیں جن میں چھ بار سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کے معاملے اور ایک بار اوور اسپیڈنگ

 

 

شامل ہے۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اس بات پر زبردست بحث چھڑ گئی تھی کہ وزیر اعلیٰ کی کار پر جرمانے تو ہیں لیکن ادا نہیں کیے گئے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ڈسکاؤنٹ اسکیم کا سہارا لیا اور رعایت کے بعد کل 8750 روپے جرمانہ جمع کروایا۔

 

 

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی وہیکل مالک نصف رقم جمع کر دیتا ہے تو باقی رقم معاف کر دی جائے گی۔ یہ اسکیم 21 اگست سے شروع ہوئی ہے اور 19 ستمبر تک نافذ رہے گی۔ ریاستی سرکاری حکام کے مطابق اس ڈسکاؤنٹ اسکیم کے ذریعے اب تک 40 کروڑ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button