ساڑیوں کی تقسیم حیدرآباد میں خواتین کا جھگڑا، بال پکڑ کر ایک دوسرے کی کرنے لگی پٹائی

حیدرآباد18 ستمبر/ حیدرآباد کے سعید آباد میں حکومت کی جانب سے بتکماں تہوار کے پیش نظرساڑیوں کی تقسیم کے موقع پر خواتین ایک دوسرے سے جھگڑ پڑیں اور بال نوچ کر ایک دوسرے سے ہاتاپائی پر اتر آئیں۔ اس منظر کو بعض عینی شاہدین نے اپنے کیمروں میں قید کیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ سعید آباد شیشو مندر کے احاطہ میں ساڑیوں کی تقسیم کی جارہی تھیں صبح 6 بجے سے ہی خواتین کی کثیر تعداد قطار میں کھڑی ہوئی تھیں جہاں خواتین کے دو گروپس میں جھگڑا ہوا اور وہ آپس میں لڑنے لگیں۔ وہاں صرف ایک ہی خاتون ملازم پولیس موجود تھیں جنہیں ان گروپس کو الگ الگ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض خواتین نے بد نظمی نے سرکاری عہدیداروں کو مورد الزام ٹہرایا ہے۔