جرائم و حادثات

خانگی ہاسپٹل میں مریضہ کے ساتھ جنسی زیادتی ۔ تلنگانہ کے کریم نگر میں شرمناک واقعہ

کریم نگر۔‌ایک چونکا دینے والے واقعہ میں ریاست تلنگانہ کریم نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں بخار سے متاثرہ لڑکی کے ساتھ میل نرس نے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کریم نگر کے تھرڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات ایک لڑکی جو شدید بخار سے متاثر تھی اپنی ماں کے ہمراہ خانگی ہاسپٹل سےعلاج کے لئے رجوع ہوئی۔ایمرجنسی وارڈ میں ابتدائی علاج کے بعد وہ وہیں لیٹ گئی جبکہ اس کی ماں ویٹنگ ہال میں سو گئی۔ الزام ہے کہ صبح سویرے ایک میل نرس نے لڑکی کو نشہ آور انجیکشن دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

 

متاثرہ لڑکی کو ہوش آنے کے بعد اس نے اپنی ماں سے شکایت کی۔ ماں نے فوراً ہاسپٹل کے عملہ سے بازپرس کی اور پھر پولیس اسٹیشن جا کر شکایت درج کروائی۔ پولیس  نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ واضح ہوجائے گا کہ زیادتی ہوئی یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے منتقل کیا گیا ہے اور ہاسپٹل کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ملزم فی الحال پولیس کی تحویل میں ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button