ریونت ریڈی حکومت چلا رہے ہیں یا سرکس؟ معصوم بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر کے ٹی آر کا سوال؟

حیدرآباد: بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) نے کانگریس حکومت کی لاپرواہی پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی کی حکومت انتظامیہ کو رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے۔ یاقوت پورہ میں ایک ننھی بچی کے
کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے پر کے ٹی آر نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔کے ٹی آر نے سوال کیا”کیا ریونت ریڈی حکومت چلا رہے ہیں یا سرکس؟”انہوں نے کہا کہ سرکاری مشنری کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک بچی کھلے مین ہول
میں گر گئیطخوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی۔ اگر کچھ ہو جاتا تو اس کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑتی۔انہوں نے الزام لگایا کہ غلطی ماننے کے بجائے میونسپل شعبے کے تینوں محکمے ایک دوسرے پر الزام ڈال رہے ہیں۔جی ایچ ایم
سی (GHMC) کہہ رہا ہے کہ یہ غلطی ہائیڈرا کی ہے۔ہائیڈرا کہتا ہے کہ یہ ہماری نہیں، واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے۔واٹر بورڈ صاف انکار کر رہا ہے کہ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں!کے ٹی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی میونسپل شعبے کو صرف پیسہ
کمانے کا ذریعہ بنا چکے ہیں جبکہ ان کے ماتحت محکموں کے درمیان کسی قسم کی ہم آہنگی نہیں ہے جس کی سزا شہر کے عوام بھگت رہے ہیں۔