نیشنل

نیپال میں ہوٹل کو آگ لگا دی گئی، اترپردیش کی خاتون ہلاک شوہر زخمی

نئی دہلی: نیپال میں سوشل میڈیا پر عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف جاری احتجاج اب پرتشدد ہوچکا ہے۔ مظاہرین نے دارالحکومت کھٹمنڈو میں واقع پارلیمنٹ، صدر اور وزیراعظم کی رہائش گاہ پر حملے کیے۔ اس دوران بڑے پیمانے پر مظاہرے

 

 

ہوئے جن میں ایک ہندوستانی خاتون کی موت واقع ہوئی یہ واقعہ کچھ تاخیر سے منظر عام پر آیا۔تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے غازی آباد سے تعلق رکھنے والا جوڑا راجیش دیوی گولا (57) سال اور رامویر سنگھ گولا 7 ستمبر

 

 

کو نیپال کے پشوپتی ناتھ مندر کے درشن کے لیے کھٹمنڈو پہنچے۔ انہوں نے ہوٹل حیات ریجنسیمیں قیام کیا۔اسی دوران نیپال میں حالات کشیدہ ہو گئے۔ 9 ستمبر کی رات مظاہرین نے ہوٹل کو گھیر لیا اور آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے

 

 

آگ بجھانے کی کوشش کی مگر حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ آگ سے بچنے کے لیے ہوٹل میں موجود کئی افراد نے،جن میں ہندوستانی جوڑا بھی شامل تھا انھوں نے چوتھی منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی۔اس واقعے میں بیوی موقع پر ہی

 

 

 

ہلاک ہو گئی جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا۔ رامویر سنگھ کو فوری طور پر ریسکیو کیمپ منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے دوران نیپال میں موجود بھارتی سفارت خانے نے کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہیں

 

 

 

کی۔ متاثرین کے ارکان خاندان نے شکایت کی کہ حکام نے ان کی والدہ کی موت کی اطلاع تک نہیں دی۔نیپال میں پیر سے شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج میں تاحال 34 افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button