جنرل نیوز

نظام آباد میں عظیم الشان و فقیدالمثال جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام،

نظام آباد میں عظیم الشان و فقیدالمثال جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام،

 

نظام آباد، 14/ستمبر (اردو لیکس ) ہر سال کی طرح حسب روایت اس سال بھی ضلعی مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد کے زیر اہتمام شہر کے مختلف مقامات و علاقوں میں منعقد ہونے والے 15/روزہ جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اختتام کے بعد سرکار دو عالم صل اللہ علیہ وسلم کی پیاری و نورانی ولادت باسعادت ولادت اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پرمسرت موقع پر شہر نظام آباد میں عظیم الشان و فقیدالمثال جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد عمل میں لایا گیا،

 

یہ عظیم الشان و فقیدالمثال جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم زیر سرپرستی و قیادت علامہ مولانا مفتی محمد سلمان رضا خان قادری رضوی سجادہ نشین خانقاہ حضور امین شریعت بریلی شریف صبح 9 بجے شہر کے مرکزی دینی درسگاہ مدرسہ و مسجد چشتیہ ہاشمی کالونی سے دورد و سلام کے بعد نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صداؤں کے ساتھ نکل کر براہ پیلا اسکول سے مالا پلی سے ہوتا ہوا بودھن روڈ سے گزرتا ہوا احمد پورہ کالونی ،نصیر چوراہا سے نظام آباد ہوٹل چوراہا سے گزرتا ہوا روبرو مکہ مسجد سے گزر کر محمدیہ کالونی، روبرو محمدیہ مسجد سے گزر کر گولڈن جوبلی گرلز جونیئر کالج قلعہ روڈ سے، جوبلی ہوٹل چوراہا قلعہ روڈ سے احمدی بازار، ہوٹل ایور گرین چوراہا سے گزر کر براہ دھاروگلی، بڑا بازار سے اعظم روڈ سے ہوتا ہوا تقریباً دوپہر 12 بجے نہرو پارک سرکل پہنچ کر جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ایک بڑے جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا

 

بعد ازاں نہرو پارک سرکل پر جلوس میں شامل ہزاروں کے مجموعے سے علامہ مولانا مفتی محمد سلمان رضا خان بریلوی نے خطاب فرمایا، درود و سلام اور دعا کے بعد جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم اختتام پذیر ہوا، واضح رہے کہ دراصل ہر سال کی طرح اس سال بھی 5/ستمبر مطابق 12/ربیع الاول عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر شہر نظام آباد میں جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا جانا تھا

 

لیکن 5/ستمبر کو گنیش وسرجن کی وجہ سے نظام آباد پولیس کی جانب سے مصالحتی بنیادوں پر دونوں تہواروں کے پرامن اختتام کیلئے میلاد کمیٹی کے ذمہ داران کو جلوس کی تاریخ کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی گئی تھی بعد ازاں شہر میں امن و امان کی برقراری اور دونوں طبقات میں قومی یکجہتی و ہم آہنگی کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی مرکزی میلاد کمیٹی نظام آباد کی جانب سے 14 /ستمبر بروز اتوار جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ہے، شہر میں منعقدہ جلوس محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ضلع انتظامیہ و محکمہ پولیس کی جانب سے بہتر انتظامات و صیانتی اقدامات کئے گئے تھے،

 

جلوس کے گزرنے والے راستوں اور مختلف مقامات پر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی جانب سے جلوس میں شامل عاشقان رسول کیلئے فروٹ و ٹھنڈے پانی کا نظم کیا گیا تھا اور مختلف علاقوں و مقامات پر پکوان کے ذریعے طعام کا بھی انتظام کیا گیا، جلوس موقع پولیس کمشنریٹ نظام آباد کی جانب سے موثر صیانتی وحفاظتی انتظامات کے گئے تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button