مفتی سید مظہر القاسمی جگتیال ضلع صدر جمیعۃ علماء منتخب

شہر جگتیال میں آج بعد نماز ظہر جامع مسجد میں ضلعی صدر جمیعۃ علماء کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ حسب الحکم صدر جمیعۃ علماء تلنگانہ آندھرا *محترم حافظ پیر شبیر احمد صاحب اور فعال قائد جنرل سیکرٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب* کی ہدایت پر بھینسہ سے *مفتی عبدالغنی صاحب صدر جمیعۃ علماء نرمل اور مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمیعۃ علماء کریم نگر بحیثیت مبصرین تشریف لائے* انکی نکرانی میں بذریعہ ووٹنگ۔ *مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم*۔ کو 74 ووٹ حاصل ہوئے
۔ جملہ 103 ووٹ ڈالے گئے ۔ اس طرح اگلی میعاد کے لئے *مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی دامت برکاتہم صدر منتخب ہوگئے الحمدللہ*۔ جنرل سیکرٹری کے لئے *مولانا عبدالماجد صاحب ندوی* کا انتخاب ندائی ووٹ کے ذریعہ مکمل ہوا۔
اس انتخابی نشست میں مٹ پلی ۔کورٹلہ ۔ دھرم پوری ۔رائیکل ۔اور شہر جگتیال کے مقامی یونٹوں کے ذمہ دار علماء حفاظ اور ائمہ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔عصر کے قریب یہ انتخابی نشست صدر جمیعۃ علماء ضلع جگتیال *مفتی سید مظہر القاسمی صاحب نقشبندی* کی دعاء پر اختتام پذیر ہوئی ۔