بلا سودی قرض کا حصول معاشی ترقی کا ضامن سیوا بنک نظام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے طارق انصاری عبدالجبار صدیقی و دیگر کا خطاب

بلا سودی قرض کا حصول معاشی ترقی کا ضامن سیوا بنک نظام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے طارق انصاری
عبدالجبار صدیقی و دیگر کا خطاب
نظام آباد:15/ستمبر(اردو لیکس )سودی نظام ملک میں غربت، معاشی مشکلات اور استحصال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ آزادی کے بعد سے اب تک یہ نظام عوام کی محنت کا بڑا حصہ ہڑپ کر تا رہا ہے، جس کے نتیجے میں دولت چند سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں سمٹ کر رہ گئی جبکہ اکثریت محرومی اور مجبوری کا شکار ہوگئی۔ان خیالات کا اظہار عبد الجبار صدیقی ڈائر یکٹر ثروت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے نظام آباد میں بسیرا فنکشن ہال میں منعقدہ اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک سماج اور معاشی نظام کے قیام کے لئے جماعت اسلامی ہند مسلسل کوشاں ہے۔ حیدر آباد ریجن (تلنگانہ، آندھرا پر دیش اور کرناٹک) میں سال 2011 ء سے یہ جد وجہد جاری ہے۔اس وقت ریجن میں 18 کو آپریٹو سوسائٹیزشہروں میں 45 برانچز سر گرم ہیں، جہاں 70لاکھ خاندانوں میں ایک ہزار کروڑ روپئے کا ٹرن اوور کیاجاتا ہے۔جو سرکاری نظام سے بالکل الگ اورنیشنل بنک سے بھی آگے ترقی میں 25سال آگے ہیں۔ اور ہر سال 50ہزا رافراد کو بلاسودی قرض فراہم کیاجاتا ہے جس کا ریکوری ریٹ 96%ہے۔ جو ملک کے کسی بھی بنک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ عبدالجبار صدیقی نے کہاکہ سیوا سوسائٹی کا اہم مقصد سودی نظام کا خاتمہ اور تجارت کو فروغ دینا اہم ہے۔جوتعلیم کے بغیر ترقی حاصل کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ سود کی ادائیگی میں حلال طریقے سے کمائی کھو دیتے ہیں
جنہیں بچت کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔ عبدالجبار صدیقی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سال 2030ء تک 5ہزار کروڑ روپئے کا اگلا نشانہ ہوگا اور ملک کے 200شہروں میں سیو اسوسائٹی کے برانچز کے قیام و توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان سوسائٹیز کے ذریعے ہر ماہ اوسطاً( 30) کروڑ روپئے کے بلاسودی قرض جاری کیے جاتے ہیں۔گزشتہ مالی سال میں مجموعی طور پر( 351) کروڑ روپئے قرض دئیے گئے۔ نظام آباد میں سوسائٹی کے قیام کو دس سال مکمل ہو چکے ہیں، یہاں 10,253 ممبران ہیں اور پچھلے مالی سال میں 5,913 قرض دیے گئے جن کی مجموعی رقم 46 کروڑروپئے رہی۔ شہر نظام آباد میں فی الحال ہر ماہ اوسطا ڈھائی کروڑ روپے کے بلاسودی قرض جاری ہو رہے ہیں
۔عبد الجبار صدیقی نے مزید کہا کہ ثروت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن حیدرآباد ان تمام سوسائٹیز کی نگرانی اور ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور وژن 2030 کے تحت مزید پائیدار اقدامات کی تیاری کی جارہی ہے۔ عبدالجبار صدیقی نے کہاکہ قبل سیوا سوسائٹی سے وابستہ ممبران کو بحیثیت اعزازی مہمان تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ میں وہ سیوا سوسائٹی کیلئے خدمات انجام دینے کا ذکر کیا۔ اور کہاکہ اسلامی تعلیمات میں سود کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ سود کی لعنت سے بچنے کیلئے اس طرح کے بلا سودی سیوا سوسائٹیز کا قیام رحمت بن کر آیا ہے۔جو قرض حسنہ کے طورپر ادا کرتے ہوئے کاروبار کو فروغ دیا جاسکتا ہے
۔ اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری نے سیوا سوسائٹی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ستائش کی اور کہاکہ سیوا سوسائٹی سے مستفید ہونے والے تاجرین اپنے کاروبار کو ترقی دیں۔انہوں نے کہاکہ بلا سودی قرض کا حصول معاشی ترقی کا ضامن ہے۔ سیوا سوسائٹی کی خدمات غریب کی زندگی میں امید کی کرن ہے۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والا ادارہ سیوا سوسائٹی نے جو مسلم معاشرہ و قوم کو سود کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے عملی اقدامات کرتا ہے۔ اس پروگرام کو مولانا جاوید احمد بیگ عمری سیوا بینک کوآرڈینیٹر نے مخاطب کرتے ہوئے نظام آباد سیوا بینک کی کارکردگی کا ذکر کیا۔
مولانا احمد عبدالعظیم ضلعی صدر صدر ضلع نظام اباد سیوا کوآپریٹو سوسائٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سود کے لین دین کو سخت ناپسند کرتا ہے اور غریب آدمی سود کے بوجھ تلے دب کر رہ جاتا ہے سیوا بینک کے قیام کا مقصد عوام کو سود خوروں کے چنگل سے نکالنا ہے۔انہوں نے کہاکہ سود کا خاتمہ کرنا کسی جہاد سے کم نہیں۔ سودی کاروبار کرنے والے اللہ سے جنگ اور گناہ عظیم کے مرتکب ہوجاتے ہیں۔سود کے لینے دینے دلانے اور گواہ رہنے والے بھی برابر کے گنہگار ہوتے ہیں۔
انہوں نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہاکہ سود کا لینا دینا عام ہوگیا ہے جس میں مسلمان بھی شامل ہے۔اس پروگرام میں امرائے مقامی جماعت اسلامی محمد غوث پاشا ہ حبیب نگر،عبدالرحیم احمد پورہ،خالد احمدی بازار کے علاوہ منظور محی الدین، ناظم ضلع رورل عمران خان سیوا سوسائٹی مینجرکے علاوہ عارف انصاری نے کامیابی سے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس پروگرام میں سیوا سوسائٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین طارق انصاری اور عبد الجبار صدیقی ڈائر یکٹر ثروت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی شالپوشی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت کی گئی۔




