تلنگانہ

تلنگانہ کے 10 ہزار آئمہ اور موذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری

تلنگانہ وقف بورڈ نے آئمہ موذنین کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کردی۔ وقف بورڈ کے چیئرمین مسیح اللہ خان نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے دو ماہ کے اعزازیہ کی رقم 9 کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار جاری کردی گئی ہے جو ریاست بھر کے 9997 آئمہ موذنین کو ہر ماہ 5 ہزار روپے کے حساب سے ادا کی جائے گی۔ اسی طرح وقف بورڈ نے انیس الغربا کے لیے 4 کروڑ 25 لاکھ ، جامعہ نظامیہ آڈیٹوریم کے لئے 30 لاکھ 76 ہزار روپے اوقافی جائیدادوں کی تعمیر و مرمت کے لئے 9 کروڑ 7 لاکھ روپے بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button