آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی نمائندگی پر نظامیہ طبی کالج میں 23 نشستوں سے 94 نشستوں کی بحالی پر مرکزی و ریاستی محکمہ آیوش سے اظہارِ تشکر

حیدرآباد۔ (راست ) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس شاخ تلنگانہ اسٹیٹ کے ریاستی صدر ڈاکٹر اے اے خان و جنرل سکریٹری حکیم محمد حسام الدین طلعت کی اطلاع کے بموجب محکمہ آیوش کی جانب سے پی جی اور یو جی کورسیس کی کم ہوئی نشستوں کوبحال کیا جانا آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کیلئے ایک قابل فخر لمحہ ہے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی نمائندگی پر نظامیہ طبی
کالج میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے مرکزی و ریاستی محکمہ آیوش کی جانب سے UGاور PGکورسیس کی کم ہوئی نشستوں کی بحالی عمل میں لائی گئی۔ NCISM کی جانب سے STATUS-QUO۔ 2025-2026۔ جیسے ہی یہ نوٹس میں آیا، فوری طور آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے وفد نے جس کی قیادت ڈاکٹر اے ۔اے ۔خان ریاستی صدر اور حکیم حسام الدین طلعت (ریاستی جنرل سکریٹری طبی کانگریس )نے 9 ؍جولائی 2025 کو اپنے مشیر جناب عبدالرب عارف (میڈیکل کونسلنگ ایکسپرٹ انڈیا ) کے ساتھ گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار، حیدرآباد کا دورہ کیا۔کالج کے پرنسپل سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئیں تاکہ کم ہوئی نشستوں کو مزید وقت ضائع کیے بغیر بحال کیا جا سکے۔ اس سلسلے
میں ایک درخواست بھی مناسب اعتراف کے تحت ان کے حوالے کی گئی ۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے وفد میں جناب عبدالرب عارف ‘محترمہ شاہانہ خان‘ محمد شریف (نیشنل) ایم اے جلیل اور برہان شریف شامل تھے ۔ پرنسپل کے دفتر سے ہی ڈاکٹر اے ۔اے ۔خان صاحب نے ڈائرکٹر آیوش، تلنگانہ محترم ڈاکٹر سری کانت بابو سے فون پر بات کی اور ان سے بھی درخواست کی کہ وہ جلد از جلد کم ہوئی نشستوں کو دوبارہ بحال کرنے فوری اقدامات کریں۔ این سی آئی ایس ایم۔ڈاکٹر پی ایم ڈی حسن احمد جنرل سکریٹری UMDA کے مشورے کے مطابق آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ نے درخواستیں جمع کیں اور ڈائرکٹر آیوش تلنگانہ اور محترمہ ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چونگتو آئی اے ایس۔ سکریٹری ایچ ایم اینڈ ایف ڈبلیو حکومت تلنگانہ کو درخواست پیش کی تو انہوں نے کہا کہ 31 ؍دسمبر 2025 تک کمی کو پورا کرنے کے لیے این سی آئی ایس ایم کو انڈر ٹیکن حلف نامہ جمع کرے گی۔ انہوں نے ہماری
درخواست پر غور کیا اور نظامیہ طبی کالج حیدرآباد میں 31 ؍دسمبر 2025 تک کمی کو پورا کرنے کے لیے این سی آئی ایس ایم نئی دہلی کو انڈر ٹیکن حلف نامہ جمع کروایا۔ تاہم NCISM کی مشترکہ کوششوں سے نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد میں تعلیمی سال 2025-2026 کے لیے UG اور PG نشستوں کو زیادہ سے زیادہ نشستیں بحال کرنے کے لیے یہ کوشش کافی موثر ثابت ہوئی ہے اور NCISM نئی دہلی کو درخواستیں بھیجی گئی ۔ نشستوں کی بحالی کیلئے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے عالیجناب اسد الدین اویسی صاحب (رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحا د المسلمین) و قائد مقننہ عالیجناب اکبر الدین اویسی صاحب (رکن اسمبلی چندرائن گٹہ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ) اور جناب میر ذوالفقار علی صاحب ( رکن اسمبلی حلقہ چارمینار) کو خصوصی لیٹرس کے ذریعہ حالات سے آگاہ کیا گیا تھا جس پر توجہ دیتے ہوئے صدر مجلس و قائد مقننہ اور رکن اسمبلی چارمینار نے حکومت تلنگانہ و مرکزی و ریاستی محکمہ آیوش سے خصوصی نمائندگی کی ۔ ڈاکٹر سید احمد خان صاحب ( مرکزی جنرل سکریٹری آل انڈیا طبی کانگریس)نے بھی خصوصی نمائندگی کی ۔ جس کے نتیجے میں یہ درخواست کالج کے پرنسپل کو بھی
موصول ہوئی ۔ نیز ڈاکٹر خواجہ بہاؤالدین انصاری (آل انڈیا یونانی کانفرنس) نے بھی نشستوں کی بحالی کیلئے نمائندگی کی ۔ اس سلسلے میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ کے سرپرست غلام احمد اقبال صاحب ‘ ڈاکٹر ایم اے مجید صاحب و حکیم سمیع الدین متین ڈاکٹر سعدیہ بخاری ‘حکیم محمد جہانگیر نائب صدور ‘ حکیم مرزا صفی اللہ بیگ ارسطو (خازن )اور عبداللہ خبیب (رکن عاملہ ) نے متعلقہ افسران کو درخواستیں جمع کرانے میں مدد اور تعاون کیا۔آل انڈیا یونانی طبی کانگریس تلنگانہ ،سنٹرل یونانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ْ اور تلنگانہ میڈیکل ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین کمیٹی نے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ محترمہ ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چوننگتو آئی اے ایس۔ سکریٹری ہیلتؤ میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر حکومت تلنگانہ اور محترم ڈاکٹر سری کانت بابو۔ ڈائرکٹر آیوش تلنگانہ ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر پی سدھاکر (DMHO Rtr) صدر تلنگانہ میڈیکل ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔ ڈاکٹر فضل احمد صدر ،سنٹرل یونانی جوائنٹ ایکشن
کمیٹی ، ڈاکٹر رفیع حیدر شکیب صدر یونانی میڈیکل اسوی ایشن ‘ محترمہ ڈاکٹر انجم سلطانہ پرنسپل نظامیہ طبی کالج اور ان تمام لوگوں نے جنہوں نے نشستوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے اور ہر طرح سے اراکین کی مدد کی ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں ۔