جرائم و حادثات

مقفل مکان سے (19) تولہ سونے کے زیورات کا سرقہ  بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں سرقہ کی سنگین واردات 

مفقل مکان سے (19) تولہ سونے کے زیورات کا سرقہ

بابن صاحب پہاڑی نظام آباد میں سرقہ کی سنگین واردات

 

نظام آباد 19/ستمبر

( اردو لیکس)

نظام آباد شہر کے مضافاتی علاقہ بابن صاحب پہاڑی V ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک این آر آئی کے مفقل مکان میں سرقے سنگین واردات پیش آئی جسمیں سارقوں نے کھڑکی کی جالی توڑ کر مکان میں

داخل ہوئے اور الماری میں موجود (19) تولے طلائی زیورات کے ز اور (10) لاکھ روپے مالیتی بیرونی کرنسی لیکر راہ فرار اختیار کی تفصیلات کے بموجب بابن صاحب پہاڑی نظام آباد علاقہ میں واقع نشاط آفرین نامی خاتون کے شوہر سعودی عرب میں مقیم ہیں اورانھیں دو بچے ہیں نشاط آفرین اپنے مکان کو مقفل کر کے دو بچوں کے ہمراہ احمد پورہ کالونی اپنے رشتے داروں یہاں منعقد ہ تقریب میں شرکت کیلئے گئیں جسکا فائدہ اٹھا کر سارقوں نے مکان کی کھڑکی پر نصب لوہے کی جالی کو اسکرو ڈرائیور سے کھول کر مکان میں داخل ہوئے اور الماری توڑ کر سونے کے زیورات کو اور بیرونی ملک کی کرنسی کا سرقہ کرتے ہوئے فرار ہو گئے دوسرے دن صبح نشاطر آفرین اپنے مکان واپس آئی تو سرقہ کا پتہ چلا ۔ متعلقہ V ٹاون پولیس کو اطلاع دینے پر سی آئی اور یس آئی کے علاوہ کلوز ٹیم میں اور سی سی ایس ٹیم نے مقام واردات کا معائنہ کیا

اور کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا مکان کےاطراف موجود سی سی کیمروں کا مشاہدہ کیا اس وارادت مقامی آوارہ ٹولی سرقہ میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button