مضامین

اے نوجوانو! تمہیں کیا ہوگیا ہے _ کیا تمہیں اپنےمستقبل کی فکر نہیں ہے.؟

 

 تحریر :محمد حسن الدین 9059012920.

 

معاشرہ دن بہ دن بدل رہا ہے نوجوانوں میں عیاشی و فحش کاری بڑھ رہی ہے تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہو رہے ہیں۔ نوجوانو تمہارے مستقبل کی فکر کرتے ہوئےتعلیمی میدان میں آگے آئیں۔ تھوڑا نظر ڈالیں اس دور پہ جب اسمارٹ فون ایجاد نہیں ہوا تھا نوجوانوں کی تعداد گھروں سے زیادہ میدانوں میں نظر آتی تھی اور جسمانی کھیلوں سے لطف اٹھایا کرتے تھے یہ بات حقیقت بھی ہے کہ جسمانی کھیلوں سے انسان تندرست رہتا ہے۔ پر آج نوجوانوں کو دیکھاجائے تو وہ جسمانی کھیلوں سے زیادہ موبائل فون کے کھیلوں میں مبتلا ہیں۔ آج کی نسل خوش قسمت ہے جن کو انٹرنیٹ جیسی عظیم نعمت ملی ہے پر افسوس ہے کہ انٹرنیٹ سے نوجوان تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے بجائے فیس بک، انسٹاگرام، اور اسناپ چاٹ جیسے سوشل میڈیا پر اپنی روزمرہ کی زندگی ظاہر کرکے اپنا وقت ضائع کررہے ہیں۔ کیا تم نہیں جانتے اسی سوشل میڈیا پر تعلیم سیکھنے کے کئی راستے ییں پھر بھی تم اسکی فکر نہیں کرتے اور نہ ہی دلچسپی رکھتے ہو۔ سوشل میڈیا پر تمہارے ہزاروں دوست ہونگے لیکن جب تمہیں واقعی دوستوں کی ضرورت ہو تب سو دوست بھی تمہارے ساتھ نہیں ہونگے۔ آج بھی اکثر بزرگوں سے سنا جاتا ہے کہ ہماری جوانی میں ہم لوگ اپنے والدین سے احترام کے ساتھ اپنی ضرورتوں کی گذارش کرتے اور والدین سے اپنی زندگی کے مشورے لیا کرتے۔ پر آج کے نوجوان والدین سے مشورے کرنا تو دور کی بات ساتھ بیٹھ کر سکون سے بات چیت بھی نہیں کرتے۔ اور فون ہی ان کی زندگی میں سب سے اہم ہے اپنی خوشی اور غم سوشل میڈیا پر ظاہر کررہے ہیں۔ اور ہر نوجوان موبائل فون کو اپنے اعضاء کے مانند استعمال کررہے ہیں اگر کسی نوجوان کے ہاتھ میں فون نہیں ہے تو سمجھو ان کے جسم کا اعضاء بیمار ہو گیا ہے۔ اور یہی اثر نو نہالوں پر بھی پڑھ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر گانے، فلمی مکالمات، بناکر ظاہر کرنا اور اس سے خوش ہونا یہ تمہاری وقت کی بربادی کا سبب ہے اسی سوشل میڈیا کہ ذریعے تم بہت سے فائدے مند چیزیں حاصل کرسکتے ہو۔ضرورت ہے کہ اپنے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے حال کے وقت کو بہتر استعمال کریں تاکہ تمہارا مستقبل تمہارے ماضی زندگی پر افسوس کرکے نہ روئے۔ یہ بات بھی سچ ہے کہ جوانی کی عمر میں ہر ایک کا دل خواہش کرتا ہے کہ ہماری زندگی میں موج مستی ہو اور آپکو اسکی فکر بھی کرنی چاہیئے تاکہ تمہارا دل اور دماغ کچھ وقت کیلئے لطف اٹھائے اور اس سے تمہیں تھوڑا سکون بھی محسوس ہو۔ لہذا ہر چیز کا استعمال کچھ وقت تک صحیح ہے اور ہر چیز کا زیادہ استعمال ہمارے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔ نوجوانو تمہیں چاہیئے کہ تم اپنے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اپنی حال کی زندگی کو بہتر طریقے سے گذاریں اور ایک مثالی زندگی قائم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button