نیشنل

خاتون آئی پی ایس افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایڈیشنل ڈی جی پی راجیش داس کو تین سال قید کی سزا

چنئی _ 16 جون ( اردولیکس ڈیسک) تامل ناڈو کی ایک عدالت نے ایک خاتون آئی پی ایس افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے

 

ایک  مقامی عدالت نے تامل ناڈو کے سابق ایڈیشنل ڈی جی پی راجیش داس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں قصوروار پایا ہے۔  ولوپورم کی عدالت نے ایک خاتون آئی پی ایس افسر کے خلاف جنسی ہراسانی کے مرتکب ہونے کی تصدیق کے بعد انھیں تین سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ وہ اپیل اور ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

 

ایک خاتون آئی پی ایس افسر نے فروری 2021 میں شکایت درج کروائی تھی کہ ایڈیشنل ڈی جی پی راجیش داس اسے جنسی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔چیف منسٹر پلانی سوامی کے دورے کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے لئے گاڑی میں جانے کے دوران راجیش داس نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا ۔خاتون آئی پی ایس کی شکایت  پر اس وقت کی اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت نے راجیش داس کو معطل کردیا تھا اور چھ رکنی کمیٹی کے ساتھ تحقیقات کرائی تھی

Ms

متعلقہ خبریں

Back to top button