حیدرآباد میں خطرناک روڈی شیٹر کو ایک سال کے لئے شہر بدر کردگیا

حیدرآباد کے علاقہ پرانا شہر کے کالاپتھر پولیس اسٹیشن کے حدود میں سرگرم خطرناک رؤڈی محمد اسد کو شہر سے ایک سال کے لیے دوسرے مقام بھیج دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے کمشنر سی وی آنند نے بتایا کہ اسد پر 11 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں، اور اس کا رویہ تشدد پر مبنی، دھمکیاں دینے والا اور مخالفین کے خلاف قتل کی کوششیں کرنے والا ہے۔
کمشنر کے مطابق، جون 2024 میں اسد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک مخالف گینگ کے رکن کو قتل کیا تھا۔ حال ہی میں پولیس کی ٹیموں نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو ایک ہوٹل کے قریب روکا، جب وہ کسی دوسرے مخالف گینگ پر حملہ کرنے کے لیے تیار تھے۔ اس دوران پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور چھریاں بھی ضبط کیں۔
پولیس کے مطابق عوامی شکایات، مقامی تحقیقات اور حکام کی رپورٹس کی بنیاد پر اسد کے اقدامات شہر کی امن و امان کے لیے شدید خطرہ تھے۔ اسی وجہ سے اسے حیدرآباد شہر سے ایک سال کے لیے شہر بدر کیا گیا، جس کی اطلاع کمشنر نے ٹویٹ کے ذریعے دی۔