جرائم و حادثات

نظام آباد کی ماکلور پولیس نے مامڑپلی پوسٹ آفس سے 8 لاکھ روپئے سرقہ کی واردات میں ملوث دو ملزمین کو گرفتار کرلیا

ماکلور پولیس مامڑپلی پوسٹ آفس سے 8 لاکھ روپئے سرقہ کی واردات میں ملوث دو ملزمین گرفتار

 سرقہ کی گئی رقم برآمد۔ اے سی پی نظام آباد راجہ وینکٹ ریڈی کی پریس کانفرنس 

 

 

نظام آباد: 20/ ستمبر (اردو لیکس) ماکلور پولیس نے مامڑ پلی برانچ پوسٹ آفس کے آٹھ لاکھ روپئے پینشن رقم سرقہ کیس کو حل کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا اور مکمل رقم برآمد کرلی گئی

 

۔اے سی پی نظام آباد راجہ وینکٹ ریڈی نے ایک پریس کانفرنس میں اس واقعہ کی  تفصیلات سے  واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ واردات گذشتہ ماہ29/30 /اگست کی شب پیش آئی تھی۔ جب برانچ پوسٹ ماسٹر نریندر نے پنشن(وظائف )کی تقسیم کے لیے نظام آباد سے لائی گئی آٹھ لاکھ روپے کی رقم اپنے مکان میں رکھ دی تھی۔ اسی دوران رقم چوری کرلی گئی

 

جس پر ماکلور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کی گیا۔تکنیکی شواہد اور معتبر اطلاعات کی بنیاد پر پولیس نے ملزمین کو گرفتار کیا جن کی شناخت کُنڈا مولا راکیش ناگے پور اور پَتی سائی کمار، اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر، ساکن ناگے پور کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 7,68,000 نقد رقم سائی کمار کے مکان سے اور 32,000 ہزار روپئے راکیش کے مکان سے برآمد کی۔ اس کے علاوہ واردات میں استعمال کی گئی ڈیو موٹر سائیکل اور قسطوں پر خریدے گئے

 

آئی فون کو بھی ضبط کیا گیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ سائی کمار گزشتہ تین برسوں سے اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر کی حیثیت سے ملازمت کر رہا تھا اور پنشن کی رقم کی آمد و ذخیرہ اندوزی سے بخوبی واقف تھا۔ اسی لالچ میں اس نے اپنے قریبی دوست راکیش کو شریکِ جرم بنایا۔ منصوبہ بندی کے تحت راکیش نے نریندر کے مکان میں پناہ لی اور رات گئے رقم چوری کر کے سائی کمار کے پاس پہنچائی، بعد ازاں دونوں نے یہ رقم مکان میں چھپا دی۔ تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے مکمل رقم بازیاب کر لی گئی اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا

 

۔اس کامیاب کارروائی میں نارتھ رورل سرکل انسپکٹر سرینواس کی قیادت میں سب انسپکٹر ایم راج شیکھر، عملہ راجیشور، راجاریدی، راکیش، دتدر گوڑ، راجو، چرن اور آئی ٹی کور کے ساگر و سندیپ نے اہم کردار ادا کیا۔ جنہیں سرکاری سطح پر ستائش کی۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ ایسے جرائم کی بروقت روک تھام ممکن ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button