مضامین

خبر پہ شوشہ “کبھی خوشی کبھی غم” 

کے ایم واصف۔ریاض

خبر شائع ہوئی کہ تلنگانہ کے ضلع ونپرتی کا رمیش نامی شخص گھر میں اچانک گرکر بے ہوش ہوگیا۔ کافی کوشش کے باوجود حرکت نہ کرنے پر ارکان خاندان نے سمجھا کہ اس کی موت ہوچکی ہے جس کے بعد اس کے آخری رسومات کی تیاریاں کردی گئیں۔ کچھ وقفہ بعد وہ اچانک شخص حرکت کرنے لگا اور پھر اٹھ بیٹھا گیا۔

 

 

غم کے ماحول میں خوشیاں لوٹ آئیں۔ اس پر واٹس اپ پر پڑھا ایک لطیفہ یاد آیا۔ ایک شخص کی بیوی کا انتقال ہوگیا۔ اطلاع پر عزیز و اقارب جمع ہوگئے۔ ایک دوست نے کہا یار تم بالکل نارمل لگ رہے ہو۔ تمھارے چہرے پر کوئی غم کے آثار تک نہیں ہیں۔ لوگ کیا سمجھیں گے۔ اس شخص نے جواب دیا کیا کروں یار میرے آنسو ہی نہیں نکل رہے۔

 

 

اس پر دوست نے آہستہ سے کان میں کہا تم فرض کرلو مرحومہ اچانک منہ سے چادر ہٹاکر اٹھ بیٹھیں۔ ایک لمحہ بعد وہ شخص دھاڑے مارکر رونے لگا۔ 😄

 

متعلقہ خبریں

Back to top button