جنرل نیوز

المعھدالدینی العربی ، شاہ علی بنڈہ حیدرآباد کے زیر اہتمام 42 واں سالانہ جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم و تقسیمِ اسناد خلعت

حیدرآباد ۔ المعھدالدینی العربی ، شاہ علی بنڈہ حیدرآباد کے زیر اہتمام آج ،42 واں سالانہ جلسہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم و تقسیمِ اسناد خلعت آور ساتویں فاتحہ حضرت شیخ الحدیث علیہ رح، منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت مولانا حافظ ڈاکٹر محمد محمود شریف صاحب ،صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ ہذا نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید ملتانی صاحب ، سابقہ صدر شعبہ عربی جامعہ

 

 

عثمانیہ نے کی اس تقریب میں محمد اسماعیل ولد محمد شاہنواز ، محکمہ پولیس کو،، شھادۃ حفظ القرآن الکریم ،،کی تکمیل پر عُلماء اکرام کے ہاتھوں صداقت نامہ و اسنادا ت حوالے کئے اس تقریب میں حضرت مولانا سید محمد محمود پاشاہ ، حضرت مولانا ڈاکٹر مصطفیٰ شریف ،حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ صاحب شیخ جامعہ نظامیہ، حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر صاحب ،حضرت مولانا ڈاکٹر مفتی ضیاء الدین نقشبندی ،حضرت مولانا مفتی سید صغیر احمد نقشبندی ،حضرت مولانا پرفیسر سید علیم الدین اشرف جانسی،

 

 

حضرت مولانا محمد شریف صاحب کے علاوہ دیگر علماء کرام و رکن اسمبلی حلقہ چارمینار جناب میر ذوالفقار علی صاحب بھی موجود تھے، سالانہ رپورٹ حضرت مولانا حافظ محمد ولی اللہ شریف صاحب نائب صدر انتظامی کمیٹی نے پیش کی اور، شکریہ محترم حضرت خواجہ بہاو الدین نقشبندی ، فاروق انجینئر صاحب نے کیا علاوہ ازیں دیگر مہمانوں میں محمد شاہ نواز ، محمد حسن ، قاری محمد حسن ، قاری محمد نعمان ، محمد عبدالرشید ،حافظ محمد مصطفیٰ شریف ، سید حسن ،سید عبدالرحمن ،محمد ابوبکر ،محمد ابراھیم ، دستگیر بیگ نے بھی شرکت

 

 

کی یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حافظ محمد اسمٰعیل نے حافظ محمد اعجاز صاحب کے پاس حفظ القران مُکمل کیا اس موقع پر محمد اسماعیل کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button