جرائم و حادثات
سب انسپکٹر 40 ہزار رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا – تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع میں واقعہ

تلنگانہ کے کتہ گوڑم ضلع کے منوگورو پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر رنجیت کو اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
اطلاعات کے مطابق، منوگورو پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمہ میں دو ملزمین کو گرفتار نہ کرنے اور صرف نوٹس جاری کرنے کے لیے ایس آئی نے 40 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
متاثرین کی شکایت پر اے سی بی نے کارروائی کرتے ہوئے رشوت لیتے وقت ایس آئی کو پکڑ لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔