این آر آئی

ریاض میں “وکست بھارت رن 2025” کا کامیاب انعقاد۔ سینکڑوں افراد کی شرکت

کے این واصف 

سفارت خانہ ہند ریاض کے زیر اہتمام 27 ستمبر ہفتہ کی صبح “وکست بھارت رن 2025” کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ وزیر آعظم نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ اور “وکست بھات @ 2047” سے منسوب یہ دوڑ بتعاون منسٹری آف یوتھ افیرز اینڈ اسپورٹس حکومت ہند منعقد کی گئی تھی۔ اس ایونٹ کا اہتمام یکساں طور پر دنیا کے 150 شہرون میں ہوا۔

 

 

سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق حی السفارات (DQ) میں منعقد یہ دوڑ ملک میں جاری “سیوا پھواڑا” (17 ستمبر تا 2 اکتوبر) جو وزیر آعظم کی قیادت میں ملک کی ہمہ جہت ترقی کے اظہار کا حصہ تھی۔ چار کیلو میٹر کی اس دوڑ میں دوسو سے زائد ہندوستانیون نے حصہ لیا۔

 

 

ابتداء میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے شرکاء کو 2047ء تک ایک ترقی یافتہ ملک کا مقام دلانے “وکست بھارت اور آتمانربھر بھارت” کے لئے ہر ہندوستانی کواور اپنا حصہ ادا کرنے کا عہد دلایا۔ اسی دوران “ایک پد ماں کے نام” کے تحت سفیر ہند اور دیگر نے شجرکاری بھی کی۔ اس تقریب میں ہندوستانی کمیونٹی کے علاوہ افسران ریاض

 

 

اسپورٹس اتھارٹی، پولیس افسران، مقامی باشندے، صحافی حضرات وغیرہ نے شرکت کی جس سے “وسودیو کٹمبکم” (دنیا ایک خاندان) کے جذبہ کو فروغ حاصل ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button