جرائم و حادثات

نظام آباد 5 ٹاون پولیس حدود میں سرقہ کی واردات میں  ملوث2 سارقین گرفتار 3 مفرور  (31) تولے سونا آٹو اور موبائل فون برآمد و ضبط پولیس کمشنر نظام پی سائی چیتنا کی پریس کانفرنس 

نظام آباد 5 ٹاون پولیس حدود میں سرقہ کی واردات میں

ملوث2 سارقین گرفتار 3 مفرور

(31) تولے سونا آٹو اور موبائل فون برآمد و ضبط پولیس کمشنر نظام پی سائی چیتنا کی پریس کانفرنس

نظام آباد 28 / ستمبر (اردو لیکس ) نظام آباد پولیس کمشنر سائی چیتنیا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ دنوں 23 ستمبر 2025 کو پون شرما بر ہمن کالونی V ٹاون پولیس اسٹیشن نظام آباد کے حدود میں ہوئی سنگین سرقہ کی واردات میں ملوث ٹولی کے (5) سارقین کے منجملہ (2) ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ (31) تولے سونا اور (25) تولے چاندی بر آمد کرتے ہوئے ضبط‌ کیا پولیس کمشنر سائی چیتنا اج سی پی او کا نفرنس ہال میں منعقدہ میڈیا کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وی پون شرما پجاری ساکن برہمن کالونی ناگارام نظام آباد کی شکایت پر V ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرتے ہوئے تحقیقاتی پولیس ٹیم بی ، سرنیواس

نارتھ رورل سرکل انسپکٹر یم گنگا دھر یس آئی نے کامیابی سے سراغ لگا کر سارقوں کی ٹولی کے دو سارقین شیخ سلمان ڈرائیور کالونی مراٹھی آکاش راؤ دوڈی کمریا کالونی نظام آباد کو اج گاڑیوں کی تنیقع کے دوران جبکہ ملزمین سرقہ کیا گیا سونا اور چاندی بازار میں فروخت کرنے کے لئے جارہے تھے کہ ملزمین کو ڈبل بیڈروم اپارٹمنٹ چوارہا ہر

گرفتار کیا اور انکے قبضے سے مسروقہ سونا و چاندی کے زیورات برآمد کئے۔ جبکہ دیگر ٹولی کے (3) سارقین شیخ صادق، ونود رمیش ، اور مکتے سائی ناتھ مفرور ہے ان ملزمین کی بھی جلد گرفتار کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ سارقوں کے قبضے سے جملہ (31) تولے سونے کے زیورات 25تولے چاندی ، ایک آٹو اور موبائل فون ضبط کیا گیا پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے پولیس عہدیداروں کی کارکردگی کی ستائیش کرتے ہوئے انھیں ریوارڈ بھی دیا اور عوام سے کہا کہ غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث و مشتبہ افراد کے نظر آنے پر پولیس کو اطلاع دیں اس موقع پر نظام آباد اے سی پی راجہ وینکٹ ریڈی رورل سی آئی نارتھ سرینواس، V ٹاون سی آئی گنگا دھر بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button