جنرل نیوز
حیدرآباد کی معزز شخصیت جناب سید انور کا انتقال

حیدرآباد۔30.ستمبر(راست)جناب سید انور ولد سید حنیف ساکن جہاں نما کا بہ عمر 43سال قلب پر شدید حملہ کے سبب آج دوپہر انتقال ہو گیا۔
مرحوم شہر و ریاست کے علاوہ مختلف عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں سے وابستہ تھے۔ نماز جنازہ یکم اکٹوبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی چندو لعل بارہ دری میں ادا کی جاۓ گی- تدفین قبرستان متصل مسجد پیارو میاں
مصری گنج میں عمل میں آۓ گی۔مزید تفصیلات کیلۓ فون نمبر 7396818218 یا9030078670پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔