گروپ I میں نکھیتا ریڈی کی کامیابی اور ڈی ایس پی کیلئے منتخب نظام آباد اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا کی جانب سے تہنیت

گروپ I میں نکھیتا ریڈی کی کامیابی اور ڈی ایس پی کیلئے منتخب
نظام آباد اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا کی جانب سے تہنیت
نظام آباد 30/ ستمبر (نمائندہ اردو لیکس)تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن گروپ I میں نکھیتا ریڈی نے 386 رینک حاصل کیا اور ڈی ایس پی ٹریننگ کیلئے منتخب کئے جانے پر نکھیتا ریڈی کو آج ایم ایل اے کیمپ آفس نظام آباد پہنچ کر رکن اسمبلی اربن نظام آباد دھن پال سوریہ نارائنا سے ملاقات کی۔
دھن پال سوریہ نارائنا نے نکھیتا ریڈی کی شالپوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر دھن پال سوریہ نارائنا نے کہا کہ ضلع نظام آباد کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ گتھپا موضع کے ایک سادہ کسان گھرانے میں جنم لینے والی نکھیتا ریڈی نے محنت کے ذریعہ کامیابی حاصل کی نکھیتا ریڈی کو ابتداء میں محکمہ آبپاشی میں اسسٹنٹ انجینئر کی ملازمت حاصل ہوئی تھی
اور اس میں مزید اپنی قابلیت کو آگے کرتے ہوئے سماج کی مزید خدمت کرنے کے عزم کے ساتھ گروپ I میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کیا۔ دھن پال سوریہ نارائنا نے کہا کہ نکھیتا ریڈی کی اس کامیابی سے ضلع کا نام اور وقار دور دور تک پھیلے گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے کہا کہ وہ نکھیتا ریڈی کورول ماڈل کے طور پراپناتے ہوئے اچھے عہدوں پر پہنچ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں نکھیتا ریڈی کے ڈی ایس پی انتخاب پر افراد خاندان اور گاؤں والوں نے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔