جنرل نیوز

عوام ایجوکشینل اینڈ ویلفیر سوسائٹی پھولانگ نظام آباد کی جانب سے مستحقین میں بلانکٹس کی تقسیم 

 فورتھ ٹاون میں ایس ایچ او سندیپ ،نوید اقبال ، احمد علی خان ، اکبر حسین شیخ علی صابری کی شرکت

نظام آباد 16/ جنوری (اردو لیکس ) عوام ویلفیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائیٹی پھو لانگ نظام آباد کے زیر اہتمام کمیونٹی ہال پھولانگ میں غریب و مستحق مردو خواتین میں بلانکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس پروگرام میں بحیثیث مہمانان خصوصی فورتھ ٹاون یس ایچ او کے سندیپ ، صدر ضلع اقلیتی سیل بی آریس نوید اقبال ، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان کارپوریٹر ڈیویژن (46) اکبر حسین نے شرکت کی انکے علاوہ بی آریس قائدین شیخ علی صابری , امجد خان , رشید خان جاوید, امیر الدین ,چاند قریشی اور کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی .

صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی نوید اقبال ، شیخ علی صابری نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھو لانگ کے مستحق و غریب عوام کی بھلائی اور حکومت کی مختلف اسکیمات سے مستفید کرواتے رہیں گے 18 / جنوری سے شروع ہو رہی حکومت کی جانب سے آنکھوں کی روشنی پروگرام کا پھو لانگ میں خصوصی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ عوام اپنی آنکھوں کی تشخیص کرواتے ہوئے آنکھوں کی بیماریوں و بصارت کے مسائل کو حل کروا سکیں انہوں نے کہا کہ پھولانگ میں عوام ایجو کیشنل اینڈویلفیر سوسائیٹی کا قیام نو جوانوں کی جانب سے عمل میں لایا گیا ہے انکے اس جذبے اور بلند ارادوں کی حوصلہ افزائی سے اور بھی مختلف فلاحی خدمات انجام دیتے رہیں گے

 

عوام ایجو کیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی سکریٹری مرزا واصل بیگ نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں ہی عوام ویلفیر سوسائیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور یہ سوسائٹی کا پہلا پروگرام ہے جسمیں غریب و مستحق مرد و خواتین میں (150 )سے زائد بلانکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے مسائل لیکر سوسائٹی سے رجوع ہوں تو ان کے مسائل کو حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر صدر سوسائیٹی نواب بن علی، نائب صدر فضل خان، محمد مجاہدو دیگر ممبران نے مہمانوں کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button