ریاض میں “اترپردیش اوورسیز ویلفیئر اسوسی ایشن” (اپووا) کی ہمہ جہت تقریب

ریاض (راست) زندہ لوگوں کی پہچان یہ کہ وہ متحرک اور فعال ہوتے ہیں اور ان کا کوئی ہدف ہوتا ہے- تنظیم کی فلاح وبہبودی کے لیے عہدیداران کا اعادہ ضروری ہے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے اسی کے پیش نظر (2027-2025) نومنتخب کابینہ کی تشکیل نو عمل میں آئی.
اپووا کے جاری پریس نوٹ کے مطابق اس موقع پر صدر محفل عبدالاحد صدیقی جو پروانچل ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں ، نے رفاہی کاموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اسی میں ہماری کامیامی اور قلبی سکون مضمر ہے- مہمان خصوصی انجینئر غفران احمد نے سابقہ کابینہ کے دوسالوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تنظیم کی فلاح وبہبودی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر زور دیا۔ مہمان
اعزازی ڈاکٹر نعیم الحق نے اللہ کے رسول صلی االلہ علیہ وسلم کی سیرت کا حوالہ پیش کرتے کہا کہ ہمیں بھی سماج ، سوسائٹی اور عوام الناس فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ ممکن کام کرنا چاہیے جس سے ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل پائے۔ تقریب کا آغاز حافظ عبدالصمد سلفی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا- علاء الدین اسد بلرام پوری نے نعت پیش کی- اس کے بعد سابقہ کابینہ (2025-2023) نے نومنتخب کابینہ (2027-2025) کو ذمہ داریوں کا جائزہ دیا۔
نومنتخب صدر ڈاکٹر عبدالاحد چودھری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اپووا کے اغراض ومقاصد کو بیان کرتے ہوئے سابقہ صدور ، مجلس عاملہ اور ایڈوائزی ممبران کی کارکردگی کو سراہا- سابق کمیٹی کے صدر حافظ زہیر احمد نے دو سالہ کاکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کو نئی بلندیوں تک لے جانے ہر ممکن کوشش کا عزم کا اظہار کیا۔ نئی کابینہ میں انجینئر عبدالمعین خان سرپرست ، ڈاکٹر عبدالاحد چودھری صدر ، عبدالرحمن راشد عمری نائب صدر ، سراج عالم زخمی جنرل سکریٹری ، فیروز کمال جوائنٹ سیکریٹری اور عبدالرب خان کو خازن کی ذمہ داری دی گئی۔
اس موقع پر سابقہ عہدیداران کو تہنیت پیش کرتے ہوئے یادگاری مومنٹوز پیش کئے گئے۔عبدالرحمن راشد عمری نے نعت سے محفل کو مزید بابرکت بنایا۔ اس موقع پر مستقلاُ وطن لوٹنے والے ڈاکٹر عبدالرحیم خاں کو الوداع کہتے ہوئے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا گیا اور انھین یادگاری تحفہ پیش کیاگیا۔ سراج عالم زخمی (جنرل سکریٹری) نے دلچسپ انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے.
محفل میں مختلف سماجی تنظیموں کے اراکین کی بڑی تعداد موجود تھی جن میاں ارشاد احمد خان ، شیخ منصور احمد مدنی ، محمد عرفان ، عبدالمبین ندوی ، ڈاکٹر فاروق ، ڈاکٹر معروف ، محمد اکمل ، ابو المؤثر ندیم ، محمد یعقوب ، محمد شاہد خان ، شیخ عبدالکریم مدنی ، سعیداللہ اور وسیم انصاری وغیرہ شامل تھے۔ فیروز کمال جوائنٹ سکریٹری کے ہدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔