مبارکباد

شمس آباد کے کلاسک کنونشن تھری میں شادی کی تقریب – حافظ محمد فیاص علی کی شرکت

شمس آباد کے کلاسک کنونشن تھری میں 5 اکتوبر بروز ہفتہ الحاج شیخ محبوب (اکبر) صاحب کے فرزند الحاج شیخ حسن (یاسر) کی شادی الحاج محمد جلال الدین خان (قمر) کی صاحبزادی عائشہ بیگم کے ساتھ مسنون طریقے سے انجام پائی۔

 

تقریب میں اہل خانہ، دوست احباب اور نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جس نے شادی کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ موقع پر لی گئی تصاویر میں دائیں سے بائیں جناب یونس بھائی، جناب خلیق الرحمان صاحب، محمد محمود علی صاحب، عروسہ کے والد محمد جلال الدین خان، نوشہ شیخ حسین یاسر، نوشہ کے والد الحاج شیخ محبوب صاحب، جناب جعفر حسین معراج (مجلس)، ایم ایل اے یاقوت پورہ، جناب میر محتشم علی (ورلڈ چیمپئن باڈی بلڈر)، حافظ محمد فیاض علی مینجنگ ڈائریکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج و عمرہ گروپ، محمد فواد علی (منیجر المیزان ٹورز اینڈ ٹریول)، ابوایمل صاحب (آزاد رپورٹر)، محمد جاوید بھائی، فریس الدین اور حافظ رحمت اللہ طیب صاحب (سینئر قائد مجلس اتحاد المسلمین) کو دیکھا جا سکتا ہے۔

 

شادی کی تقریب میں دعوتِ طعام، مذہبی رسومات اور خوشیوں کا سلسلہ جاری رہا، جس میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے عروس و داماد کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی زندگی کے نئے سفر کے لیے دعائیں کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button