جنرل نیوز

شہر نظام آباد میں رات دیر گئے کمشنر پولیس پی سائی چیتنیا نے مختلف مقامات کی اچانک تنقیع کی  

شہر نظام آباد میں رات دیر گئے کمشنر پولیس پی سائی چیتنیا نے مختلف مقامات کی اچانک تنقیع 

 جرائم کے انسداد اورامن و امان کی صورتحال کا جائزہ 

رات دیر گئے غیر ضروری طور پر گھوم پھر نے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کا انتباہ 

 

نظام آباد 7/ اکٹوبر( محمد یوسف الدین خان) نظام آباد شہر میں امن و امان کی صورتحال جرائم کے انسداد ، ٹریفک کو بہتر بنانے نظامِ ابادکمشنر پولیس پی سائی چیتنیا کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات روبہ عمل لائے جارہے ہیں کل نصف شب کمشنر پولیس نے شہر کی اہم ترین مقامات کی اچانک تنعقع کی انہوں نے ریلوے اسٹیشن ، آر ٹی سی بس اسٹانڈ، گاندھی چوک ،نہرو پارک، شیواجی نگر ، کنٹیشور ، دیوی روڈ، فلائی اوور بریج کے علاوہ دیگر علاقے شامل ہیں

 

اس موقع پرکمشنر پولیس پی سائی چیتنیا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رات کے اوقات میں جرائم کی روک تھام کے تناظر میں قبل از وقت احتیاطی اقدامات کے سلسلے میں نصف شب تنقیع کی گئی ہے

 

کمشنر پولیس نے کہا کہ دیگر مقامات سے نظام آباد پہنچنے والے افراد اکثر ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹانڈ کے حدود میں بغیر کسی وجہ کے رات دیر گھومتے اور پھرتے ہیں ایسے افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی بعد ازاں ان افراد کی کونسلنگ کی گئی اور انہیں پابند کیا گیا کہ وہ دوبارہ رات دیر غیر ضروری طور گھوم پھرنے سے پرہیز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا انتباہ دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button