ورنگل میں 11 اکتوبر کو کل ہند نعتیہ مشاعرہ

نعتیہ مشاعرہ کمیٹی ضلع ورنگل کے زیر اہتمام بتاریخ 11 اکٹوبر بروز ہفتہ بوقت بعد نماز عشاء بمقام اے ون فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں زیر سرپرستی مولانا ہارون رشید قاسمی٬ مولانا عبدالستار قاسمی٬ زیر صدارت مولانا محمد فصیح الدین قاسمی٬ زیر نگرانی محمد فرقان 21 ڈیویزن کارپوریٹر٬ زیر حمایت حضرت حافظ و قاری محمد عبداللہ فاضل معتمد کل ہند نعتیہ مشاعرہ کمیٹی ورنگل ’ کل ہند نعتیہ مشاعرہ‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے
۔ مہمان علمائے کرام مولانا اعجاز الدین صدیقی قاسمی حیدر آباد٬ مفتی محمد مشکور احمد قاسمی منچریال کے علاوہ مہمان شعرائے کرام حضرت مولانا احسان محسن قاسمی یو پی٬ حافظ و قاری آفتاب رہبر کلکتہ٬ حافظ و قاری مزمل حیات بہار٬ حافظ و قاری محمد اشرف بسوانی لکھنئو٬ حافظ و قاری محمد عادل فلاحی مہاراشٹرا٬ کمسن نعت خواں عزیزم محمد عبداللہ سلمہ بہرانچ٬ حافظ و قاری محمد علیم الدین واحد حیدر آباد٬ حافظ و قاری محمد عبدالعزیز نلگنڈہ٬ جناب احمد حسین ساگر نظام آباد٬ محمد خواجہ مفیض الدین سہیل کریم نگر٬ اپنی مسحور کن آواز اور مترنم لب و لہجہ میں نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔
مولانا محمد فاروق احمد ناظم مشاعرہ ہونگے۔ خصوصی مدعوئین ذمہ داران مجلس العلماء والحفاظ٬ جمعیتہ العلماء ( الف )٬ جمعیتہ العلماء ( م )٬ مجلس تحفظ ختم نبوت٬ مجلس علمیہ٬ صفا بیت المال٬ ادارہ خدمت خلق٬ دینی تعلیمی بورڈ٬ جمعیتہ الضیاء٬ تنظیم الائمہ والموذنین٬ نظماء مدارس دینیہ للبنین والبنات شرکت کریں گے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔ مجلس استقبالیہ میں محمد عتیقی الرحمن اسعدی٬ مفتی محمد اظہر الدین حسامی٬ مفتی محمد عبدالحفیظ قاسمی٬ حافظ خواجہ رضی الدین عمران سراجی٬ حافظ محمد عبدالمقیت رحمانی٬ مولانا محمد منظور احمد قاسمی٬ حافظ سید اسامہ اور دیگر ذمہ داران علماء و حفاظ کرام شامل ہیں
۔ تمام عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے ان متشرع نعت گو شعرا کرام سے منفرد و مترنم نعت سننے اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سرشار ہونے کی خواہش کی گئی ہے۔