وقف بورڈ پر سی ای او کا عدم تقرر مسلم اقلیتی ادارہ نظر انداز – حافظ لئیق خان نائب امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و اے پی کا بیان

ریاستی تلنگانہ
وقف بورڈ پر سی ای او کا عدم تقرر مسلم اقلیتی ادارہ نظر انداز
اقلیتی وزیر بہبود اور حکومت کی عدم توجہی
سے عامتہ المسلمین میں
تشویش
حافظ لئیق خان نائب امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و اے پی کا بیان
نظام آباد:8 / اکتوبر (اردو لیکس) جناب
حافظ محمد لئیق خان نائب امیر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ و اے پی
نے اپنے ایک صحافتی بیان کہا کہ ریاستی تلنگانہ وقف بورڈ پر گذشتہ دو ماہ سے چیف ایگزیکٹو آفیسر
(سی ای او) جیسے اہم عہدہ پر تقرر عمل میں نہ لائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اوقافی جائیدادوں کا تحفظ خطرہ میں پڑا ہوا ہے اس کے علاوہ سی ای او کے عدم تقرر کی وجہ سے آئمہ و موذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اجرائی میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے اور قاضی حضرات کو سیاہ ناموں جات کی اجرائی عمل میں نہ آنے سے نکاح کے امور میں رکاوٹ درپیش آرہی ہے۔ حافظ محمد لئیق خان نے حکومت تلنگانہ اور وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن سے پرُ زور مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کے سب سے بڑے سرکاری ادارہ وقف بورڈ پر فوری سی ای او کا تقرر عمل میں لاتے ہوئے وقف جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور کی تیز رفتار انجام دہی کو یقینی بنایا جائے حافظ محمد لئیق خان نے کہا کہ وقف بورڈ پر دو ماہ سے سی ای او کے عدم تقرر سے ریاست کے مختلف اضلاع میں وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے درخواستوں کے حصول کیلئے سی ای او موجود نہیں ہے جس سے وقف جائیدادیں خطرہ میں پڑی ہوئی ہے فوری سی ای او کو بحال کیا جائے۔تاکہ عامتہ المسلمین میں پھیلی بے چینی دور ہوسکیں