نو نہال ہائی اسکول کورٹلہ کے تین طالبات تلنگانہ اردو اکیڈمی بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ کے لیے منتخب

نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ کے تین طالبات تلنگانہ اردو اکیڈمی بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ کے لیے منتخب
محمد عبدالرحیم صدر مدرس نو نہال ہائی اسکول کو رٹلہ کے اطلاع کے بموجب ایس ایس سی 2025 میں اعلیٰ نشانات حاصل کرتے ہوئے ضلع جگتیال میں نمایاں مقام حاصل کرنے والےنو نہال ہائی اسکول کے تین طالبات کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کی جانب سے *بسٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ* کے لیے منتخب کیا گیا جسمیں *ام ہانی بنت محمد امتیاز* جنہوں نے 600 نشانات میں سے 542 نشانات حاصل کرتے ہوئے شہر کورٹلہ کے اردو میڈیم میں پہلا اور ضلع جگتیال میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا ۔
*عفیرہ تنز یف بنت محمد یونس* 522 نشانات اور *عفیرہ فر حت بنت عبد الندیم* نے 520نشانات حاصل کیے ۔
صدر مدرس نے کہا کہ اسکول کے قابل و ماہر اساتذہ و معلمات کی مسلسل کاوشوں اور طلبہ کی رات دن کی محنتوں کا نتیجہ ہے کہ نو نہال ہائی اسکول کے طلبہ طالبات جماعت دہم کے نتائج میں تین مرتبہ ریاستی سطح پر اور کئی مرتبہ ضلعی سطح پر پہلا مقام حاصل کیے ہیں ۔اور مسلسل مختلف ایوارڈ سے حاصل کرتے آرہے ہیں ۔
مولانا محمد شفیع الدین ندوی ناظم نو نہال ہائی اسکول محمد عبد الرحیم صدر مدرس و اساتذہ مولوی محمد واثق ،سید عبد الباقی ادریس ،مولانا احمد عبد اللہ قاسمی ، سید ایاز الرحمٰن ، محمد عارف ،عبدالطیف، ،مولانا لئیق الرحمٰن قاسمی ، محمد شاہد ،مولانا ضمیر ،حافظ سجاد ، و تمام معلمات نے ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔