جنرل نیوز
جامع مسجد نرمَل کے مؤذن محمد ظہیر صاحب کی 42 سالہ خدمات کا اعتراف

جامع مسجد نرمَل کے مؤذن جناب محمد ظہیر صاحب کو اُن کی 42 سالہ خدمات کے بعد سبکدوش ہونے پر جامع مسجد انتظامی کمیٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ کمیٹی نے ان کی طویل خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کے لیے ماہانہ وظیفہ جو پہلے 2000 روپے تھا، بڑھا کر 4000 روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داران سید مسعود، محمد سلمان شیخ، شیخ امتیاز احمد، محمد اظہر الدین، محمد تبریز، محمد مسعود، ایم اے منصور، فاروق میمن اور قاظم علی صاحب موجود تھے جنہوں نے جناب محمد ظہیر صاحب کو مبارکباد پیش کی اور ان کی دینی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔