جنرل نیوز

حضرت محدثِ دکنؒ — علم و عرفان، محبتِ رسول ﷺ اور خدمتِ حدیث کے روشن مینار،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حضرت محدثِ دکنؒ — علم و عرفان، محبتِ رسول ﷺ اور خدمتِ حدیث کے روشن مینار،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

حیدرآباد، ۱۰ اکتوبر:(پریس ریلیز ) خطیب وامام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے محدث دکن حضرت سید عبداللہ شاہ صاحب نقشبندی قبلہ رحمتہ اللہ علیہ حیات وخدماتِ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بتلایا کہ دکن کی روحانی و علمی فضا اُس وقت معطر و منور ہو جاتی ہے جب اہلِ دل و اہلِ علم، عاشقِ رسول ﷺ، خادمِ سنت، محدثِ دکن حضرت ابوالحسنات سید عبداللہ شاہ نقشبندی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرسِ مبارک میں شریک ہوتے ہیں۔یہ بابرکت موقع نہ صرف ایک بزرگ عالمِ دین کی یاد ہے بلکہ علم و محبت، شریعت و طریقت، اور ظاہر و باطن کے حسین امتزاج کی تجدیدِ عہد بھی ہے۔حضرت محدثِ دکنؒ جمعہ ۱۰ ذی الحجہ ۱۲۹۲ھ مطابق ۱۸۷۵ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کا خاندان نجابت و شرافت میں ممتاز اور نسب کے لحاظ سے حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی نسلِ پاک سے تھا۔ آپ کے اجدادِ عالیہ عہدِ عادل شاہی میں مکہ مکرمہ سے ہجرت فرما کر دکن (بورگ، مہاراشٹرا) میں مقیم ہوئے، بعد ازاں آپ کے والد گرامی حضرت پیر سید مظفر حسین نقشبندیؒ نے حیدرآباد میں سکونت اختیار فرمائی۔حضرت محدثِ دکنؒ نے ظاہری و باطنی علوم میں نامور اکابرِ وقت سے اکتسابِ فیض کیا۔آپ کے مشاہیر اساتذہ میں شامل ہیں:

 

شیخ الاسلام والمسلمین عارف باللہ الامام الحافظ مولانا محمد انواراللہ فاروقی فضیلت جنگؒ (بانی جامعہ نظامیہ

شیخ المعقولات مولانا منصور علی خاںؒ

 

شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن سہارنپوریؒ

 

مولانا حکیم عبد الرحمن سہارنپوریؒ

 

 

علومِ ظاہری کی تکمیل کے بعد آپ نے سلسلۂ نقشبندیہ کے مشہور بزرگ حضرت پیر سید محمد بخاری شاہ صاحبؒ سے بیعت و اجازت حاصل کی اور طریقت و معرفت کے مدارج طے فرمائے۔

حضرت محدثِ دکنؒ کو اللہ تعالیٰ نے گہری بصیرت، غیر معمولی قوتِ استدلال، اور قلم و بیان کی قدرت عطا فرمائی تھی۔

آپ کی تصنیفات قرآن و حدیث، اقوالِ صحابہ، شروحاتِ تابعین، مجتہدین کے اجتہادات، اور عارفین کے مکاشفات سے مزین علمی خزانے ہیں۔

 

ان میں سب سے نمایاں اور علمی شاہکار تصنیف "زُوْجَاجَۃُ الْمَصَابِیْح” ہے، جو فنِ حدیث میں آپ کی گہرائی، تحقیق اور عشقِ نبوی ﷺ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ کتاب دکن کے علمی سرمائے میں ایک نایاب گوہر ہے، جو مدارسِ عربیہ میں آج بھی تدریس و تحقیق کا حصہ ہے۔

 

روحانی خدمات:

 

حضرت محدثِ دکنؒ نے خانقاہی و اصلاحی سطح پر ہزاروں لوگوں کے دلوں کو ایمان و عرفان کی روشنی سے منور کیا۔

آپ کے حلقۂ ارادت میں علما، مشائخ، اور طلبہ کی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے آپ کے فیوض و برکات کو آگے بڑھایا۔

آپ کا درس و ارشاد، وعظ و نصیحت اور تربیت کا انداز عشقِ رسول ﷺ سے لبریز ہوتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button