جنرل نیوز

رودادِ جلسۂ تقسیمِ اسناد و شجرہ قراءت سیدنا امام عاصم کوفیؒ

حیدرآباد ۔بفضلِ خداوندِ کریم، آج بروز ہفتہ، مطابق 18 ربیع الثانی 1447ھ / 11 اکتوبر 2025ء بعد نمازِ ظہر، چھوٹی مسجد، مراد نگر میں ایک پُرمسرت و بابرکت جلسۂ تقسیمِ اسناد و شجرۂ قراءتِ سیدنا امام عاصم کوفیؒ منعقد ہوا۔

 

 

تقریب کی صدارت رئیس القراء، حافظ قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی صاحب نے فرمائی،اور مہمانِ خصوصی کے طور پر ماہرِ تعلیم و ڈائریکٹر "ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی” جناب محمد لطیف خان صاحب شریکِ محفل رہے اس بابرکت کورس میں تقریباً 70 طلباء نے حصہ لیا جس میں خاص پندرہ حفاظِ کرام رہے جنہوں نے نہایت خوش اسلوبی سے اپنی قرأت کا کورس مکمل کیا

 

 

آخر میں قاری ڈاکٹر محمد نصیر الدین منشاوی صاحب کی پُرکیف قراءت اور دُعائے خیر پر یہ روحانی محفل اپنے اختتام کو پہونچی

متعلقہ خبریں

Back to top button