جناب سید منہا ج الدین کو پروفیسر محمد مسعود احمد کی تہنیت

حیدرآباد 11 اکتوبر( اردو لیکس) جناب سید منہاج الدین چیئرمین و بانی تلنگانہ ویلفیئراسوسی ایشنسعودی عربیہ کو رینووا بی بی کینسر ہسپتال حیدرآباد کی طرف سے پروفیسر محمد مسعود احمد اسپتال کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی طرف سے مبارکباد دی گئی ہے۔
اس پروقار تقریب میں ڈاکٹر زین العابدین سجاد اور تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔ تقریب کا اہتمام جناب سید منہاج الدین کی گزشتہ تین دہائیوں کے دوران سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو تسلیم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔پروفیسر محمد مسعود احمد ادبی تہذیبی اور شعری سرگرمیوں کے لیے ایک منفرد مقام رکھتے ہیں شعرا اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی اور ان سے پروفیسر مسعود احمد کا خاص تعلق ہے تہنیت پیش کرنے پر جناب سید منہا ج الدین نے اظہار تشکر کیا
اور کہا کہ پروفیسر مسعود ادبی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ان کا اردو سے گہرا تعلق ہے وہ جہاں بھی جاتے ہیں اردو کے فروغ کے لیے گفتگو کرتے ہیں اور عملی اقدامات پر توجہ دیتے ہیں