اکتوبر 13 سے پرجاوانی پروگرام حسب معمول منعقد ہوگا ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی کا بیان

13/ اکتوبر سے پرجاوانی پروگرام حسب معمول منعقد ہوگا
ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی کا بیان
نظام آباد: 11/ اکٹوبر(اردو لیکس)ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے اپنے جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ پرجاوانی پروگرام جو کہ عوامی مسائل کے تیز تر حل کے لیے انٹیگریٹڈ ڈسٹرکٹ آفسز کامپلکس (کلکٹریٹ) کے کانفرنس ہال میں ہر پیر کو منعقد کیا جارہا ہے۔
جاریہ ماہ کی 13/ اکتوبر کو حسب معمول منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرجاوانی پروگرام کومجالس مقامی ادارہ جات کے انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے باعث عارضی طور پر ملتوی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مقامی انتخابات کا عمل فی الحال زیر التواء ہے۔
اس لئے پرجاوانی پروگرام معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوگا۔انہوں نے ضلع کی عوام سے خواہش کی کہ وہ 13/ اکتوبر کو منعقد ہونے والے پرجاوانی پروگرام میں شرکت کرسکتے ہیں۔