جنرل نیوز

نظام آباد کے ساتھ سوتیلا سلوک و ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے  – رکن اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا

نظام آباد کے ساتھ سوتیلا سلوک و ترقی سے محروم رکھا جارہا ہے

ریاستی حکومت پر رکن اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا کاسنگین الزام پریس کانفرنس سے خطاب

 

نظام آباد/ 11اکٹوبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سرویس) نظام آباد بی جے پی اربن یم یل اے دھنپال سوریہ نارائنا نے نظام آباد کو ترقی دینے کیلئے عدم دلچسپی اور سوتیلا سلوک کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی سے (5) مرتبہ ملاقات کی کوششیں ناکارم رہی اسی طرح اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات پر کوئی عملی اقدامات کئے گئے اس طرح کانگریس حکومت کا دو سالہ دور نظام آباد کیلئے منحوس ہی رہا یم یل اے دھنپال سوریہ نارائینا آج دفتر ضلع بی جے پی میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے

 

کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر نظام آباد کی ترقی اور فنڈس کی اجرائی سے متعلق تحریری یاد داشت پیش کی گئی امید کہ حوصلہ افزاء رد عمل اور فنڈس کی اجرائی عمل میں آئے گی انہوں نے کہاکہ نظام آباد کی ترقی کیلئے فوری (10) کروڑ روپے فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کیئے جدو جہد جاری رہیگی اور دھرنا و بھوک ہڑتال کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا

 

یم یل اے دھنپال نے بس اسٹانڈ کی تعمیر، سرکاری دواخانے میں ڈاکٹرس کے تقررات کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظام آباد میں قائم کیا گیا آئی ٹی ہی ہب صرف کال سنٹر بن کر رہ گیا اس صحافتی کانفرنس میں بی جے پی قائدین سائی رام سائی ور دھن،نیالم راجو, ماسٹر شنکر و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button