مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شمس الدین انصاری کا دورہ پالمور یونیورسٹی ۔اساتذہ اور طلباء سے ملاقات

محبوب نگر۔ڈاکٹر بشیر احمد کوآرڈینیٹر مانو لرنر سپورٹ سینٹر کی اطلاع کے بموجب ڈاکٹر شمس الدین انصاری ریجنل سینٹر مانو نے آج پالمور یونیورسٹی میں واقع لرنر سپورٹ سینٹر کا دورہ کیا اور انہوں نے پالمور یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خصوصاً وائس چانسلر پروفیسر جی این سرینیواس اور رجسٹرار پروفیسر رمیش بابو کی اردو کے فروغ کے لیے مانو سے تعاون کرنے کی سراہا بعد ازاں اسٹاف اور طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طلباء کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن بھی دیا انہوں نے مزید کہا کہ محبوب نگر کے طلباء و طالبات مختلف کورسز میں داخلہ لیتے ہوئے بہتر مستقبل بنائیں واضح رہے کہ ریجنل ڈائریکٹر کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ فاصلاتی طرز تعلیم کے تحت مختلف پوسٹ گریجویٹ ۔ ڈگری ۔ و ڈپلومہ کورسز میں داخلے جاری ہے۔ ایم اے۔ اردو۔ عربی
۔ انگلش۔ اسلامیات۔ تاریخ ۔ اور ہندی کے علاوہ بی اے ۔ بی کام ۔ بی ایس سی ۔ وغیرہ پروگراموں داخلہ جاری ہیں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر 2025 ہےواضح رہے کہ اس سال ایم بی اے پروگرام بھی فاصلاتی طرز تعلیم پر دستیاب ہے اس موقع پر طلباء و طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ڈاکٹر کروناکر ریڈی پرنسپل ڈاکٹر انجنیلو ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن
ڈاکٹر وشواناتھم ڈاکٹر وجیہ لکشمی ڈاکٹر جیا نائیک جناب مُحمّد عبدالرحمن شریف جناب سید عبدا لمغنی ارشد صاحب و دیگر موجود تھے